دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

مسلمان کہلانے والے مشرکوں میں فنا ہوگئے،مشرك کو پیشوا بنالیا آپ پس روبنے،جووہ کہے وہی مانیں،قرآن وحدیث کی تمام عمر اس پر نثار کردی،ترك موالات کانام بدنام اور اﷲکے دشمن مشرکوں سے وداد محبت واتحادبلکہ غلامی وانقیاد،ان کی خوشی کے لئے شعار اسلام کا انسداد،ان شناعات کے حلال کرنے کو آیات میں تحریف شریعت میں الحاد،نئی نئی شریعت کا دل سے ایجاد،جس کا بیان آپ کو المحجہ الموتمنہ میں ملے گا،یہ توصراحۃً اسلام کو کند چھری سے ذبح کرنا ہے اس کا نام حمایت اسلام رکھنا کس درجہ صریح مغالطہ و اغوا ہے،ندوہ میں بدمذہبوں ہی کی شرکت کا رونا تھا بظاہر کلمہ گوتو تھے انہوں نے سرے سے کلمہ ہی کو اٹھاکر بالائے طاق رکھ دیا،نہیں نہیں،بلکہ پس پشت پھینك دیا،مشرکوں کو روح اعظم بنایا،موسٰی بنایا نبی بالقوہ بنایا،مذکر مبعوث من اﷲ بنایا،اس کی مدح خطبہ جمعہ میں داخل کی،اس کی تعریف میں کلام الٰہی کا مصرعہ:

خاموشی از ثنائے تو حدِثنائے تست

(تیری تعریف سے خاموش رہنا تیری تعریف کی انتہا ہے۔ت)

گایا اور کیا کیا کفر وکفریات وضلالات اختیار کئے جن کا نمونہ آپ کو المحجۃ المؤ تمنۃ کے ص۴۴و۴۵پرملے گا جزیرۃ العرب میں کفار کی سکونت پچھلے سلاطین کے زمانے سے ہے،عدن میں انگریزی فوج وغیرہ میں نصرانی سفارتوں کے قیام مدتوں سے ہیں،حرمین محترمین کی بے ادبی شریف سے ہونے کا مجھے علم نہیں،اخباروں اشتہاروں کو میں خود اپنے معاملہ میں روزانہ دیکھ رہا ہوں کہ میری نسبت محض جھوٹ محض بہتان شائع کرتے اور قصدًا لعنتِ الٰہی اپنے اوپر لے رہے ہیں اور ان کی تائید میں کذابین کی عینی شہادتیں ہوتی ہیں حالانکہ اﷲ ورسول جانتے ہیں اور وہ خود دل میں جان رہے ہیں کہ محض جھوٹ بکتے اور افترا بکتے ہیں" وَ اللہُ یَشْہَدُ اِنَّ الْمُنٰفِقِیۡنَ لَکٰذِبُوۡنَ ۚ﴿۱﴾"[1] (اﷲ گواہی دیتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں۔ت)اگر بے ادبی حقیقۃ ثابت ہوتو جس حیثیت کی جس کی نسبت ثبوت پائے وہ اس قدر کے حکم شرعی کا مستحق ہوگا کسے باشد۔فقط ۲۴شعبان ۱۳۳۹ھ

________________


 

 



[1] القرآن الکریم ۵۹/ ۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن