30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۴)اخبار واشتہار وچشم دید واقعات سے یہ ظاہر ہے کہ شریف مکہ نے حرمین شریفین زاد ھما اﷲشرفًا وتعظیمًا کی بے حرمتی کی یا کرائی،جزیرۃ العرب میں کفار و مشرکین کا داخلہ قبول کرلیا اس صورت میں شریف مکہ کے ساتھ کیاسلوك مسلمانوں کو کرنا چاہئے اور شریعت مطہرہ کا ایسے شخص کی نسبت کیا حکم ہے؟
(۵)مقامات مقدسہ کفار کے قبضہ میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ہیں ان کفار کے اخراج کے لئے کیا طریقہ عمل ہونا چاہئے؟
ان چند امور پر حضور کی اجمالی یا تفصیلی تحقیق مجھے مطلوب ہے اور دیگر علماء سے مجھے کوئی اتنا زیادہ سروکار نہیں جتنا حضور سے،میں نے جب سے ہوش سنبھالا حضور ہی کو اپنا راہبرراہ حق سمجھتا رہا،نہ صرف یہی بلکہ میرے والد بزرگوار جناب مرزا فطرت بیگ صاحب مرحوم انسپکٹر پولیس حضور ہی کی ہدایت پر ندوہ کی ممبری سے علیحدہ ہوئے جو اس خط سے واضح ہے جو مکتوبات علماء وکلام اہل صفا میں بنام حافظ یقین الدین صاحب مرحوم شائع کردیا گیا ہے،اس لئے مجھے فخر ہے کہ میں اس سے ہدایت یافتہ ہوں جو میرے والد مرحوم کے راہبر ہیں،انجمن رضائے مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے قیام سے بیحد خوشی حاصل ہوئی اس شہر میں اس کی اشاعت کروں گا ان شاء اﷲ تعالٰی،لیکن ایك دیوبندی محمد یسین کی وجہ سے اس میں کچھ رکاوٹ ہوگی،یہ وہی شخص ہے جس کے مدرسہ کے مقابل یہاں کے اہل سنت نے ایك مدرسہ قائم کرکے حضور کے توسط سے مولوی سید مصباح القیوم صاحب زیدی الواسطی کو بلایا ہے،مولوی صاحب نہایت نیك آدمی ہیں اور ان کی تحقیق مندرجہ بالاامور میں محدود ہے،اس لئے عرض ہے کہ ان پانچ سوالات کے جوابات حضور کے پاس سے آنے پر ان شاء اﷲ میں حتی الامکان کوشش کروں گا کہ انجمن مذکور کی ترویج یہاں بھی ہو،پس عرض ہے کہ جواب باصواب سے جلد تر سرفراز فرمائیں:بینواتوجروافقط حدادب!
الجواب:
مکرمی کرم فرما اکرمکم اﷲ تعالٰی،وعلیکم السلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،الائمۃ من القریش[1] (امام،قریش میں سے ہوں گے۔ت)حدیث صحیح متواتر ہے اور اس کے مضمون پر صحابہ کرام و تابعین عظام و ائمہ اعلام تمام اہلسنت کا اجماع ہے کہ کتب عقائد وحدیث و فقہ ا س مسئلہ کی روشن تصریحات سے مالامال ہیں، ہر سلطنت اسلام نہ سلطنت ہر جماعت اسلام نہ جماعت ہر فرد اسلام کی خیر خواہی ہر مسلمان پر فرض ہے،رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:الدین النصح لکل مسلم[2] (دین ہر مسلمان کے لئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع