دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

مسئلہ۱۷۷تا۱۸۱:    ازرائے پور گول بازارممالك متوسط مسئولہ مرزا محمد اسمعیل صاحب بیگ         ۲۴شعبان ۱۳۳۹ھ

بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم،سرآمد علمائے متکلمین سرخیل کملائے دین جنید عصر شبلی دہر،حامی شریعت ماحی بدعت،مجدد مائۃ حاضرہ مؤید ملت طاہرہ حضرت مولانا صاحب قبلہ مدظلکم اﷲ تعالٰی علی الفارقین المعتقدین،پس از سلام سنت اسلام آنکہ عرصہ دراز سے کوئی عریضہ ارسال خدمت اقدس نہیں کیا مگر اکثر اوقات حضور کی صحتوری اور مزاج کی کیفیت کاجبل پور ودیگر مقامات کے کاٹھیاواری احباب سے جویاں رہا،موجودہ شورش نان کوآپریشن وہندو ومسلم اتحاد پر مقررین کی تقریریں سنیں اور حضور کے سکوت پر ہمیشہ یہی خیال کرتا رہاکہ دیوبندی اوردیگر فرق ضالہ کی شرکت کی وجہ سے حضور اس روش سے کنارہ کش ہیں اور بحمداﷲ کہ میرا یہ خیال صحیح ہوا۔چند رسالے جبل پور سے آئے اور تحقیقات قادریہ آیہ" اِنَّمَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ"[1]جو تحقیق حضور نےفرمائی وہ حاکم علی صاحب بی اے دلائل پوروالے ماسٹر صاحب کو ترك موالات کے متعلق جو مفصل ومدلل فتوٰی ارسال فرمایا من وعن میری نظر سے گزرا میں ایك جاہل شخص ہوں لیکن اب تك الحمد ﷲ عقیدہ اہل سنت وجماعت پر قائم ہوں اور رہوں گا ان شاء اﷲ تعالٰی، ان تمام رسائل اور اشتہارات کے دیکھنے کے بعدمیں نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ حضور کی تحقیق اور حضور کی وسعت نظر کامخالفین کو بھی ضرور اعتراف ہوگا،گو بظاہر وہ حضور کا خلاف کرتے ہیں،لیکن اب تك ایك خلش میرے دل میں اور باقی رہی جس کی وجہ سے یہ عریضہ بصورت استفتا بغرض طلب ہدایت ارسال خدمتر ہے:

(۱)ان تمام رسائل اور اشتہارات سے یہ تو ثابت ہوچکا کہ موالات ہر کافر و مشرك سے قطعًا حرام ہے خواہ وہ ہند،چین،جاپان، غرض کہ دنیا کہ کسی حصہ کا کیوں نہ ہو لیکن اعزاز واقتدار خلافت قائم رکھنے کےلئے مسلمانانِ ہند کو خصوصًا اور مسلمانانِ دنیا کو عمومًا کون ساطرز عمل اختیار کرنا چاہئے جو حدود شرعیہ کے اندر ہو اور اس سے تجاوزنہ کرتا ہو۔

(۲)خلافت یا سلطنت اسلام کی بقا اور تحفظ کا کیا ذریعہ ہے؟

(۳)الائمۃ من القریش[2] (امام،قریش میں سے ہوں گے۔ت)کی حدیث پر حضور اپنی تحقیق سے مطلع فرمائیں۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۶۰/ ۹ 

[2] مسند امام احمد بن حنبل حدیث حضرت انس بن مالك رضی اﷲ عنہ دارالفکر بیروت ۳/ ۱۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن