30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کھانا پینا،سلام علیك کرنا،نوکری کرنا جائز ہے یانہیں؟بعض علماء فرماتے ہیں کہ رسول خد اکی حدیث ہے کہ جس میں سو میں ننانوے باتیں کفر کی ہوں اور ایك بات اسلام کی ہوتو اس کو کافر نہیں کہنا چاہئے۔
(۲)ہندو انگریز وغیرہم کی ہم نوکری کرتے ہیں اور ملتے ہیں ان میں اور قادیانی ودیگر فرقوں میں کیا فرق ہے ؟ بینواتوجروا۔
الجواب:
(۱)یہ فرقے اور اسی طرح دیوبندی و نیچری غرض جو بھی ضروریات دین سے کسی شے کا منکر ہو سب مرتد کافر ہیں،ان کے ساتھ کھانا پینا،سلام علیك کرنا،ان کی موت وحیات میں کسی طرح کا کوئی اسلامی برتاؤ کرنا سب حرام،نہ ان کی نوکری کرنے کی اجازت،نہ انہیں نوکررکھنے کی اجازت کہ ان سے دور بھاگنے اور انہیں اپنے سے دور کرنے کا حکم ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ایاکم وایاھم لایضلونکم ولایفتنونکم[1]۔ |
ان سے بچو،انہیں دور رکھو تاکہ وہ تمہیں نہ گمراہ کریں نہ فتنہ میں ڈال سکیں۔(ت) |
وہ حدیث جو سوال میں لکھی محض جھوٹ اور نری بناوٹ اور رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر صریح افترا ہے بلکہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور قرآن حکیم کا حکم یہ ہے کہ ہزار باتیں اسلام کی کرتا ہو اور ایك کلمہ کفر کہے وہ کافر ہوجائے گا۔اﷲ عزوجل فرماتا ہے:
|
" یَحْلِفُوۡنَ بِاللہِ مَا قَالُوۡا ؕ وَلَقَدْ قَالُوۡاکَلِمَۃَ الْکُفْرِ وَکَفَرُوۡا بَعْدَ اِسْلٰمِہِمْ"[2]۔ |
اﷲ کی قسم کھاتے ہیں کہ انہوں نے یہ بات نہ کہی اور بیشك ضرور انہوں نے کفر کا لفظ کہا اور اسکے سبب مسلمان ہونے کے بعدکافر ہوگئے۔ |
دین وعقل دونوں کا مقتضٰی تو یہ ہے کہ ننانوے قطرے گلاب میں ایك بوند پیشاب کی ڈال دو سب پیشاب ہوجائے گا،مگر ان خبیثوں کا مذہب یہ ہے کہ ننانوے تو لے پیشاب میں تولہ بھر ڈال دو سب گلاب ہوجائے گا،پاك ہے،حلال ہے چڑھاجاؤ۔
(۲)ہندو اور نصارٰی کافران اصلی ہیں اور یہ فرقے کافران مرتد او رشریعت مطہرہ میں مرتد کا حکم اصلی سے سخت تر ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع