30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من ترك الصلٰوۃ متعمدافقد کفر جہارا[1]۔ |
نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے قصدًا نماز چھوڑی وہ علانیہ کافر ہوگیا(ت) |
مسئلہ۱۷۱: ازشہر محلہ کوہاڑا پیر مسئولہ یوسف علی بیگ ۵صفر۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اہل سنت و جماعت کو رافضیوں سے ملنا جلنا اور کھانا پینا اور رافضیوں سے سود سلف خریدنا جائز ہے یانہیں؟اور جو شخص سنی ہوکر ایسا کرتا ہے اس کی نسبت شرعًا کیا حکم ہے؟ آیا وہ شخص دائرہ اہل سنت و جماعت سے خارج ہے یانہیں؟اور شخص مذکورہ بالا سے تمام مسلمانوں کو اپنے دینی ودنیوی تعلقات منقطع کرنا چاہئیں یانہیں؟
الجواب:
روافض زمانہ علی العموم مرتد ہیں کما بیناہ فی ردالرفضۃ(جیسا کہ ہم نے اسے ردالرفضہ میں بیان کیا ہے)ان سے کوئی معاملہ اہلِ اسلام کا سا کرنا حلال نہیں،ان سے میل جول نشست و برخاست سلام کلام سب حرام ہے،قال اﷲ تعالٰی:
|
" اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾"[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آنے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔(ت) |
حدیث میں ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
سیأتی قوم لھم نبز یقال لھم الرافضۃ یطعنون السلف ولایشھدون جمعۃ ولاجماعۃ فلاتجالسوھم ولا تؤاکلوھم ولا تشاربوھم ولا تناکحوھم و اذا مرضوا فلا تعودوھم واذا ماتوا فلا تشھدوھم ولا تصلو اعلیہم ولاتصلوامعھم[3]۔ |
عنقریب کچھ لوگ آنے والے ہیں ان کا ایك بدلقب ہوگا انہیں رافضی کہا جائے گا سلف صالحین پر طعن کرینگے اور جمعہ وجماعات میں حاضر نہ ہوں گے،ان کے پاس نہ بیٹھنا،نہ ان کے ساتھ کھانا کھانا،نہ ان کے ساتھ پانی پینا،نہ ان کے ساتھ شادی بیاہ کرنا،بیمار پڑیں تو انہیں پوچھنے نہ جانا،مرجائیں تو ان کے جنازے پر نہ جانا،ان پر نماز پڑھنا،نہ ان کے ساتھ نماز پڑھنا۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع