دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

تیسری حدیث میں ہے:

من جامع المشرك وسکن معہ فانہ مثلہ[1]۔

جومشرك کے ساتھ آئے اور اس کے ساتھ رہے وہ بیشك اسی کے مثل ہے۔

(۶)مشرك کی جے نہ بولے گا مگر مشرک۔حدیث میں ہے سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اذامدح الفاسق غضب الرب واھتز لذٰلك العرش[2]۔

جب فاسق کی مدح کی جاتی ہے رب غضب فرماتا ہے اور عرش الٰہی کانپ جاتا ہے۔

جب فاسق کی مدح پر یہ حکم ہے تو مشرك کہاں،اس کی مدح کس درجہ باعث غضب شدید رب عزوجل ہوگی!

(۷)مہاتما کے معنی ہیں"روح اعظم"جو خاص لقب سیدنا جبریل امین علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ہے،مشرك کو اس سے تعبیر کرنا صریح مخالفتِ خدا ورسول ہے۔حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لاتقولو اللمنافق یا سید فانہ ان یکن سید کم فقد اسخطتم ربکم عزوجل[3]۔

منافق کو"اے سردار"نہ کہو بیشك اگر وہ تمہارا سردار ہے،تو تم نے اپنے رب عزوجل کا غضب لیا۔

اب ادھر تو منافق و مشرك کا فرق دیکھو اور ادھر سردار و روح اعظم کا مواز نہ کرو،انہیں نسبتوں سے اس پر اﷲ عزوجل کا غضب اشد ہے،والعیاذ باﷲ رب العالمین،اﷲ تعالٰی مسلمانوں کی آنکھیں کھولے مسلمان کرے،مسلمان رکھے،مسلمان مارے، مسلمان اٹھائے ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم،واﷲتعالٰی اعلم۔


 

 



[1] سنن ابی داؤد آخر کتاب الجہاد آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۹

[2] شعب الایمان حدیث ۴۸۸۶ دارالکتب العلمیہ بیروت ۴/ ۲۳۰،اتحاف السادۃ باب الآفۃ الثامنہ عشر المدح دارالفکر بیروت ۷/ ۵۷۱

[3] سنن ابی داؤد کتاب الادب باب یقول المملوك الخ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۳۲۴،مسند امام احمد بن حنبل حدیث حضرت بریدۃ الاسلمی دارالفکر بیروت ۵/ ۴۷۔۳۴۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن