30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" الْمُنٰفِقِیۡنَ لَا یَعْلَمُوۡنَ ٪﴿۸﴾"[1] |
کے لئے ہے مگر منافقوں کو خبر نہیں۔ |
عزیز مقتدر جل وعلا فرماتا ہے:
|
" اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحَآدُّوۡنَ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗۤ اُولٰٓئِکَ فِی الۡاَذَلِّیۡنَ ﴿۲۰﴾"[2] |
بیشك اﷲ ورسول کے جتنے مخالف ہیں سب ہر ذلیل سے بدتر ذلیلوں میں ہیں۔ |
عزیز منتقم،عزجلالہ فرماتاہے:"اُولٰٓئِکَ ہُمْ شَرُّ الْبَرِیَّۃِ ؕ﴿۶﴾"[3]وہ تمام مخلوق الٰہی سے بدتر ہیں۔مخلوق میں کتا بھی ہے سور بھی ہے۔ قرآن عظیم شہادت دیتا ہے کہ مشرکین ان سے بھی بدتر ہیں،پھر رتبہ و عزت کے کیا معنی!
(۵)اس کی تعطیم سخت سے سخت کبیرہ اور قرآن عظیم کی مخالفت شدیدہ ہے۔حدیث میں ہے رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من وقر صاحب بدعۃ فقد اعان علٰی ھدم الاسلام[4]۔ |
جو کسی بدعتی بدمذہب کی تعظیم کرے اس نے اسلام کے ڈھادینے پر مدد دی۔ |
مبتدع کی تعظیم پر حکم یہ ہے مشرك کی تعظیم کس درجہ بیخ کنی اسلام ہوگی"i وَ لٰکِنَّ الْمُنٰفِقِیۡنَ لَا یَعْلَمُوۡنَ ٪﴿۸﴾"[5] (مگر منافقوں کوخبرنہیں۔ت)استقبال کو شاندار بنانے کے لئے جانا تو عین تعظیم ہے جو صریح مخالفت قرآن عظیم ہے،اس جلوس ناما نوس میں ویسے بھی شرکت حرام ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:من سود مع قوم فھو منھم[6]جوکسی قوم کے جتھے میں شامل ہوا وہ انہیں میں سے ہے۔ دوسری حدیث میں ہے:من کثرسوادقوم فھو منھم [7]جوکسی قوم کا مجمع بڑھائے وہ انہیں میں سے ہے۔
[1] القرآن الکریم ۶۳/ ۸
[2] القرآن الکریم ۵۸/ ۲۰
[3] القرآن الکریم ۹۸/ ۶
[4] کنزالعمال حدیث۱۱۰۲ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۱/ ۲۱۹،المعجم الاوسط حدیث ۶۷۶۸ مکتبۃ المعارف الریاض ۷/ ۳۹۶
[5] القرآن الکریم ۶۳/ ۲۰
[6] کنز العمال حدیث ۲۴۶۸۱ موسسۃ الرسالۃبیروت ۹/ ۱۰
[7] نصب الرایہ لاحادیث الہدایہ بحوالہ مسند ابویعلی المکتبۃ الاسلامیۃ الریاض ۴/ ۳۴۶،کنزالعمال حدیث ۲۴۷۳۵ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۹/ ۲۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع