دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

اور اس کا حشر انہیں کافروں کے ساتھ ہوگا۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من احب قوما حشرہ اﷲ فی زمرتھم[1]۔

جو کسی قوم سے محبت رکھے گا اﷲتعالٰی اسی قوم کے ساتھ اس کاحشر کرے گا۔

اور فرماتے ہیں:من ھوی الکفرۃ فھو مع الکفرۃ [2]جوکافروں سے محبت رکھے گا وہ انہیں کے ساتھ ہوگا اور جوان کو عالم دین یا پیر وسنت سمجھے قطعًا کافرومرتد ہے۔شفائے امام قاضی عیاض وذخیرۃ العقبٰی بحرالرائق ومجمع الانہر وفتاوٰی بزازیہ ودرمختار وغیرہا معتمدات اسفار میں ہے: من شك فی عذابہ وکفرہ فقد کفر[3] (جوان کے کفر میں شك کرے وہ بھی کافرہے۔جب ان کو مسلمان سمجھنا درکنار ان کے کفر میں شك کر نا موجب کفر ہے تو معاذاﷲ انہیں عالم دین یا پیر وسنت سمجھنا کس قدر اخبث کفر ہوگا" وَ ذٰلِکَ جَزَآءُ الْمُحْسِنِیۡنَ ﴿۸۵﴾"[4] (اور ظالموں کی یہی جزا ہے۔ت) اﷲ عزوجل سب خبثا کے شر سے پناہ دے اور مسلمان بھائیوں کی آنکھیں کھولے اور دوست دشمن پہچاننے کی تمیز دے،ارے کس کے دوست دشمن،محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے دوست ودشمن،افسوس افسوس ہزار افسوس کہ آدمی اپنے دوست دشمن کو پہچانے،اپنے دشمن کے سایہ سے بھاگے،اس کی صورت دیکھ کر آنکھوں میں خون اترے اور محمدرسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے دشمنوں،ان کے بدگویوں،انہیں گالیاں لکھ کر شائع کرنے والوں اور ان خبیثوں کے ہم مذہبوں ہم پیالوں سے میل جول رکھے،کیا قیامت نہ آئے گی،کیا حشر نہ ہوگا،کیا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو منہ دکھانا نہیں،کیا ان کے آگے شفاعت کے لئے ہاتھ پھیلانا نہیں!مسلمانو !اﷲ سے ڈرو رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے حیاکرو۔اﷲ عزوجل توفیق دے۔آمین!واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ۱۶۳تا۱۶۹:     ازشہرمحلہ روہیلی ٹولہ مسئولہ حاجی محمد خلیل الدین احمد صاحب      یکم صفر۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ:

(۱)مشرکین سے اتحاد ووداد حلال ہے یانہیں؟

(۲)مشرك کو اپنی حاجت دینیہ میں اپنا لیڈر یعنی ہادی وامام ورہبر بنانا کیسا ہے؟


 

 



[1] المعجم الکبیر للطبرانی حدیث۲۵۱۹ المکتبۃ الفیصلیہ بیروت ۳/ ۱۹

[2] مجمع الزوائد باب تحشر کل نفس علی ھواہا دارالکتاب بیروت ۱/ ۱۱۳

[3] درمختار باب المرتد مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۶

[4] القرآن الکریم ۵/ ۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن