30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" کُنۡتُمْ تَسْتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۶۵﴾ لَاتَعْتَذِرُوۡا قَدْکَفَرْتُمۡ بَعْدَ اِیۡمٰنِکُمْ ؕ"[1]، " یَحْلِفُوۡنَ بِاللہِ مَا قَالُوۡا ؕ وَلَقَدْ قَالُوۡاکَلِمَۃَ الْکُفْرِ وَکَفَرُوۡا بَعْدَ اِسْلٰمِہِمْ"[2]،" بَلۡ لَّعَنَہُمُ اللہُ بِکُفْرِہِمْ فَقَلِیۡلًا مَّا یُؤْمِنُوۡنَ﴿۸۸﴾" [3]،" وَالَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ رَسُوۡلَ اللہِ لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۱﴾"[4] " اِنَّ الَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ لَعَنَہُمُ اللہُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ وَ اَعَدَّ لَہُمْ عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿۵۷﴾"[5] |
اس کے رسول سے ہنستےہو،بہانے نہ بناؤ تم کافر ہوچکے اپنے ایمان کے بعد،اﷲکی قسم کھاتے ہیں کہ انہوں نے نہ کہا اوربیشك ضرور انہوں نے کفر کی بات کہی اور اسلام کے بعد کافر ہوگئے۔اﷲ نے ان پر لعنت کی ان کے کفر کے سبب تو ان میں تھوڑے ایمان لاتے ہیں۔اورجو رسول اﷲ کو ایذا دیتے ہیں ان کے لئے درد ناك عذاب ہے۔بیشك جو ایذادیتے ہیں اﷲ اور اس کے رسول کو ان پر اﷲکی لعنت ہے دنیا اور آخرت میں،اور اﷲ نے ان کے لئے ذلت کا عذاب تیار کررکھا ہے۔ (ت) |
ان آیاتِ کریمہ کا حاصل یہ ہے کہ جو عام مسلمانوں پر ظلم کریں ان کے لئے بری باز گشت ہے،ان کا ٹھکانا جہنم ہے،ان پر اﷲ کی لعنت ہے،نہ کہ وہ جواولیاء پر ظلم کریں نہ کہ انبیاء پر نہ کہ خود حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے فضائل وعلوشان اقدس پر،ان پر کیسی اشدلعنت الٰہی ہوگی اور ان کا ٹھکانا دوزخ کا اخبث طبقہ،اوراگر تم ان سے پوچھو کہ یہ کیسے کفریات ملعونہ تم نے بکے تو حیلے گھڑیں گے بے سروپا جھوٹی تاویلیں کریں گے اور کچھ نہ بنے تو یوں کہیں گے کہ ہماری مراد توہین نہ تھی ہم نے تو یوں ہی ہنسی کھیل میں کہہ دیا تھا،واحد قہار جل وعلا فرماتا ہے:اے محبوب !ان سے فرمادو کیا اﷲاور اس کی آیتوں اور اس کے رسو ل سے ٹھٹھا کرتے تھے،بہانے نہ بناؤ تم کافر ہوچکے اپنے ایمان کے بعد۔جب کوئی حیلہ نہ چلے گا تو کذاب خبیثوں کا پچھلا داؤ چلیں گے کہ خدا کی قسم ہم نے تویہ باتیں نہ کہیں نہ ہماری کتابوں میں ہیں،ہم پر افترا ہے ناواقف کے سامنے یہی جل کھیلتے ہیں،اﷲ واحد قہار جل وعلا فرماتا ہے:بیشك ضروروہ کفر کا بول بولے اور اسلام کے بعد کافر ہوگئےیعنی ان کی قسموں کا اعتبار نہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع