30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چند ایك سیپارہ کی کسی سے
لکھوائی جس کا نام"تفسیر القرآن بآیات
الرحمٰن"رکھا اور کہتا تھا کہ
حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام محض ایلچی تھے ایلچی کو نام و پیام کیا تشریح ومطلب
آرائی میں کوئی حق نہیں(معاذاﷲ منہا)آخرذلیل ورسواہوکر لاہور سے نکالا گیا،چند ایك ملاحدہ
نیا چرہ اور اجہل ترین وہابیہ سے اس کے پیرو گئے،ملتان میں جاکر اپنی بدمذہبی کی
اشاعت میں مصروف ہوا،انجام کار بدکاری کرتا ہوا پکڑاگیا خوب زد وکوب ہوئی اور اسی
صدمہ سے ہلاك ہوا اور سجین میں پہنچا۔
(۹)بھوپالی کے متبعین سے ایك شخص ملا قصوری اور ایك حافظ
شاعر پنجابی پید اہوئے،اول الذکر نے ابن تیمیہ مجسمیہ کے رسالہ"علی العرش استوی"کی اشاعت کی،صوفیائےکرام کے رد میں بڑے اہتمام سے کتاب"حقیقۃ البیعۃ والالہام" لکھی اور یوں کفری بولی بولے:بیعت مروجہ
یعنی پیرومریدی سے دین اسلام میں اس قدر فتور اور فسادات پڑے ہیں کہ جن کاشمارا
مکان سے باہر ہے،شرك فی الالوہیت وشرك فی الربوبیۃ
وشرك فی الدعاء جس قدراقسام شرك کے ہیں سب اس
سے پیدا ہوئے(ص ۲۸)سب افعال آنحضرت صلی الله تعالی علیہ وسلم کے محمود نہیں اور آپ
کے لیے عصمت مطلقہ ثابت نہیں۔(ص۴۴و۴۵)آخر الذکر نے تقویۃ الایمان کو پنجابی میں نظم
کیا اور اس کا نام"حصن الایمان وزینت
الاسلام"رکھا اور بھوپالی کے
رسالہ"طریقہ محمدیہ"کو پنجابی نظم کا جامہ پہنایا اور اس کا نام"انواع محمدی"رکھا،پنجاب
میں ہرکس وناکس جولاہا موچی دھنا وغیرہ جسے دو حرف پنجابی کے آتے تھے یہ کتابیں
پڑھ کر اہل سنت وجماعت کو مخالف قرآن وحدیث بدعتی ومشرك کہنے لگے اور تلبیس کی کہ
حضرت امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماگئے ہیں:
|
اذا صح الحدیث فھو مذھبی واترکوا قولی بخبر المصفطی(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم) |
حدیث صحیح میرا مذہب ہے اور میرے قول کو مصطفی(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)کی حدیث کے مقابل چھوڑدو۔(ت) |
پس دراصل ہم اہلحدیث ہی سچے اور پکے حنفی ہیں نہ کہ فقہاء ومقلدین،اس خلف ناہنجار بدترا زمارنے اپنے پدر بزرگوار کی کتاب فقہ کا رد کیا اور کہا کہ اس وقت علم کم تھا اب دریا علم کا اچھلا اور ہر طرف سے کتب احادیث کی اشاعت ہوئی الغرض بخوف طوالت وملالت اس قدر پر کفالت نہ ان قبائح کا استیعاب ممکن اور نہ ہی ان کے فرقوں کا حصر معلوم،آخر وہ بھی تو انہیں میں سے ہونگے جو دجال کے ساتھ جاملیں گے،اب آپ کے جناب سے استفتاء یہ ہے کہ آیایہ فرق وہابیہ مثل دیگر فرق ضال روافض وخوارج وغیرہ کے ہیں یا نہیں اور نصوص سے:
|
"اُولٰٓئِکَ ہُمْ شَرُّ الْبَرِیَّۃِ ؕ﴿۶﴾"[1]"اُولٰٓئِکَ |
وہی تمام مخلوق میں بدتر ہیں،وہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع