دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

خیرمن محمد(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)لانھا ینتفع بھا فی قتل الحیۃ ونحوھا ومحمد(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)قد مات ولم یبق فیہ نفع اصلًا وانما ھو طارش وقد مضی [1]الخ

کتاب الدررالسنیۃ فی رد الوھابیہ ص۴۱،۴۲۔

محمد(صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم)سے بہتر ہے کیونکہ یہ سانپ وغیرہ مارنے کا کام دیتی ہے،اور محمد(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)فوت ہوگئے اب ان سے بالکل کوئی نفع نہیں اٹھایا جاسکتا وہ بہرے تھے جو گزرگئے الخ(ت)

بظاہر حنبلی بنتا تھا مگر دراصل حضرت امام احمد حنبل رحمۃ اﷲ علیہ سے بالکل بے تعلق تھا،دعوی نبوت کا متمنی تھا مگرقبل از صریح اظہار طعمہ اجل ہوکر اپنے کیفر کردار کو پہنچا اورآیۃ:

" اِنَّ الَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ لَعَنَہُمُ اللہُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ "[2]الآیۃ

بیشك جو ایذادیتے ہیں اﷲ اور اس کے رسول کو ان پر اﷲ کی لعنت ہے دنیا اور آخرت میں۔الآیۃ(ت)

کاپورا پورا مصداق بنا۔

(۲)ان کے امام ثانی نے پہلے امام کی ہندی شرح المسمی بہ تقویۃ الایمان لکھی،اپنے فرقہ کا نام موحد رکھا،اور اپنے امام کے قدم بقدم ہوکر سب امت کو کافر ومشرك بنایا،حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام ودیگر انبیاء علیہم السلام بلکہ خود خدائے تعالٰی جل وعلا شانہ کی توہین کی،دشنام دہی میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کیا،انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کو چوہڑے چمار اور عاجز وناکارہ لوگوں سے تمثیل دی[3] (تفویۃ الایمان ص۱۰،۱۹،۲۹)اﷲ تعالٰی کی ذات والا صفات میں عیب وآلائش کا آجانا جائز رکھا،وقوِع کذب سے صرف بغرض ترفع وبخوفِ اطلاع بچنا مانا(یکروزی ص۱۴۴و۱۴۵)،نماز میں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا خیال آنا اپنے بیل اور گدھے کے خیال میں ہمہ تن ڈوب جانے سے بدرجہا بدتر بتایا[4] (صراط مستقیم ص۹۵)دعوی نبوت کے لئے بنیاد یں کھودیں پڑیاں جمائیں اور یوں تمہیدیں باندھیں بعض لوگوں کو احکام شرعیہ جزئیہ وکلیہ بلاواسطہ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام اپنے نور قلب سے


 

 



[1] الدررالسنیۃ فی ردالوہابیہ مکتبۃ الحقیقیۃ استنبول ترکی ص۴۲

[2] القرآن الکریم ۳۳/ ۵۷

[3] تقویۃ الایمان مطبع علیمی بیرون لوہاری گیٹ لاہور ص۱۰،۱۹،۲۹

[4] صراطِ مستقیم فارسی ہدایت ثانیہ درذکر محلات عبادات مکتبہ سلفیہ لاہور ص۸۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن