30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خطیب مسلمین بنایا لہذا اگر قدرے اپنے فعل سے تقریب چاہو تو ان کتوں کو سدھاؤ کہ جب امام پہلا خطبہ پڑھ کر بیٹھے وہ نہایت بلند آواز سے بھونکنا اور رونا شروع کردیں کہ باہر تك کے سب لوگوں کو خبر ہوجائے کہ جلسہ ودعا کا وقت ہے،یونہی نماز کے وقت آٹھ آٹھ دس دس صفوں کے فاصلے سے چار چار کتے صف میں کھڑے کرو کہ تکبیرانتقال کے وقت چیخیں اور مکبروں سے زیادہ تبلیغ کاکام دیں اور یہی حدیث بخاری حجت میں پیش کردینا کہ دیکھو زمانہ اقدس میں کتے مسجد میں آتے جاتے تھے بلکہ ان کے آنے سے کوئی فائدہ نہ تھا اور ہم کتے اس نفع دینی کے لئے لے گئے،توبدرجہ اولٰی یہ جائز ہوا،وہاں تك تو قیاس تھا یہ دلالۃ النص ہوئی اور اس میں جو تمہارے استدلال کی خباثت ہے نہ دیکھنا،کیونکہ ٹھہر گئی ہے کہ
" وَلٰکِنۡ تَعْمَی الْقُلُوۡبُ الَّتِیۡ فِی الصُّدُوۡرِ ﴿۴۶﴾"[1]۔
(۴)قشقہ ضرور شعار کفر منافی اسلام ہے جیسے زنار بلکہ اس سے زائد کہ وہ جسم سے جدا ایك ڈورا ہے جو اکثر کپڑوں کے نیچے چھپا رہتا ہے اور یہ خاص بدن پر اور بدن میں بھی کہاں چہرے پر،اور چہرے میں کس جگہ،ماتھے پر،جو ہر وقت چمکے اور دور سے کھلے حرفوں میں منہ پر لکھا دکھائے کہ ھذا من الکافرین(یہ کفار میں سے ہے۔ت) خلاصہ وظہیریہ ومحیط ومنح الروض الازہر وغیرہ کتب معتمدہ میں ہے:
|
واللفظ لہذا فی الخلاصۃ من تزنر بزنار الیہود و النصاری وان لم یدخل کنیستھم کفر،ومن شد علی وسطہ حبلا وقال ھذا زنار کفر،وفی الظہیریۃ وحرم الزوج،وفی المحیط لان ھذاتصریح بما ھو کفر،وفی الظھیریۃ من وضع قلنسوۃ المجوس علی راسہ فقیل لہ فقال ینبغی ان یکون القلب سویا کفر[2]۔(ملخصًا) |
خلاصہ کی عبارت یہ ہے جس نے یہود ونصارٰی کا زنار پہنا اگرچہ وہ ان کے کنیسہ میں نہیں گیا وہ کافر ہے،جس نے اپنی کمر میں رسی باندھی او رکہا یہ زنا رہے اس نے کفرکیا۔ظہیریہ میں ہے اس پر بیوی حرام ہوگئی۔محیط میں ہے کیونکہ یہ صراحۃً کفر ہے۔ظہیریہ میں ہے جس نے مجوس کی ٹوپی سر پر رکھی اسے بتایا گیا تو کہنے لگا بس دل صحیح ہونا چاہئے،وہ کافر ہے۔(ت) |
(۵)مسلم وہند و میں امتیاز اسلام وکفر کا امتیاز ہے اور وہ موقوف نہیں ہوسکتا جب تك مسلم مسلم اور کافر کافر ہیں اور یہ اس کلام کی مراد نہیں ہوسکتی کہ سب ہندوؤں کو مسلمان کرلیں گے کہ اس کے لئے کسی نئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع