30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ اپنے کو مسلمان کہتے ہیں اور جو ان کی پیروی نہ کرے اس کو کافرکہتے ہیں،لہذا علمائے اہلسنت وجماعت اس فرقہ گاندھویہ اور اس کے پیشروان وپیروان کی نسبت جو عبداﷲ کے بجائے عبدالگاندھی بن گئے ہیں اور دوسروں کو عبدالگاندھی بنارہے ہیں صاف صاف احکام شرعی دربارہ معاشرت و مناکحت مصاہرت و نماز ظاہر واضح فرماکر عنداﷲ ماجور اور عندالناس مشکور ہوں۔
الجواب:
(۱)قرآن وحدیث کی عمر کو معاذاﷲبت پرستی پر نثار کرنا قرآن وحدیث کی شدید توہین اور بت پرستی ملعونہ کی عظیم تعظیم ہے،یہ اگر کفر نہ ہوتو دنیا میں کوئی چیز کفر نہیں،کہاں زمین غیر معروف کا راستہ بتانے کے لئے کسی مشرك کو ساتھ لینا اور کہاں معاذاﷲ اپنے دین کا اسے ہادی ورہبر بنانا،اس کی نظیر بھی ہوسکتی ہے کہ کسی کا شیخ وامام وہادی دین،یکّہ میں سوار ہویکہ بان کافر ہو،اس امام کے بعض مرید بننے والے مشرك کو نماز میں اپنا امام کریں اور اسی شیخ مقتدا کے فعل سے سند لائیں کہ دیکھو یکہ بان کافر ان کے آگے بیٹھا تھا ہم نے اس کافر کو نما زمیں اپنے آگے کرلیا توکیاحرج ہوا،پھر یہ بھی اس وقت کا واقعہ ہے کہ ہنوز حکم جہاد نازل نہ ہوا،" لَکُمْ دِیۡنُکُمْ وَلِیَ دِیۡنِ ٪﴿۶﴾"[1] (تمہارے لئے تمہارا دین اور میرے لئے میرادین۔ت)پر عمل تھا۔پھر بتدریج کفار پرتغلیظ بڑھتی گئی اور اخیر حکم ابدی ناطق وہ نازل ہوا کہ:
|
" یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ جٰہِدِ الْکُفَّارَ وَالْمُنٰفِقِیۡنَ وَاغْلُظْ عَلَیۡہِمْ ؕ وَمَاۡوٰىہُمْ جَہَنَّمُ ؕ وَبِئْسَ الْمَصِیۡرُ ﴿۷۳﴾"[2] |
اے غیب کی خبریں دینے والے(نبی)جہاد فرماؤ کافروں اور منافقوں پر،اور ان پر سختی کرو اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور کیاہی بری جگہ پلٹنے کی۔(ت) |
پہلے واقعات سے سند لانا اگر جاہل سے ہوتو جہل شدید ہے اور ذی علم سے تو مکر خبیث وضلال بعید۔
(۲)یہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر افترائے محض ہے۔حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کبھی کسی کافر سے موالات نہیں فرمائی اور کیونکر فرماسکتے حالانکہ ان کا رب عزوجل فرماتا ہے:
|
" وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ ؕ"[3]۔ |
تم میں جو ان سے موالات کرے وہ بیشك انہیں میں سے ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع