30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۷)ایك ہندو کی ٹکٹی اپنے کاندھوں پر اٹھا کر اس کی جے پکارتے ہوئے سروپابر ہنہ مرگھٹ تك لے گئے ایك بت اٹھایا گیا اس کے ساتھ سرپابر ہنہ جے پکارتے سڑکوں پر گشت کیاگیا۔
(۸)اس کے ماتم کے لئے سروپابرہنہ مساجد میں جمع ہوئے اور اسکے لئے دعائے مغفرت اور نماز کے اشتہار دئے اور اس پر کاربند ہوئے،اسکے ماتم میں مسجدیں بے چراغ رکھی گئیں۔
(۹)ہولی کے سوانگ میں ہندوؤں نے بزرگان اسلام کی تحقیر وتوہین کی،مسلمانوں نے ہندو مسلم اتحاد کو مدنظر رکھ کر کچھ تعرض نہ کیا اور چشم پوشی کی۔
(۱۰)مسٹرگاندھی کے فرمان کے بموجب روزے رکھے گئے اس کے حکم پر نفل نمازیں پڑھی گئیں اور کاروبار بند کرکے معطل رہے۔
(۱۱)ایك ہندو لیڈر کے حکم سے ایك ڈولا سجایا گیا اور اس میں قرآن مجید،بائیبل اور رامائن رکھ کر ان کی پوجا کراتے مندر میں لے گئے۔
(۱۲)مسٹر گاندھی اور اس کے قوم کو خوش اور راضی کرنے کی غرض سے ایك جائز مشروع فعل قربانی گاؤ کو ممنوع اور ترك کرکے در پردہ ایك شعار اسلام سے مسلمانوں کو باز رکھا گیا اور ایك امر حلال کو حرام قرار دیا گیا،ایك بکری کی قربانی ایك خاندان(اگرچہ ساٹھ ستر آدمیوں کا ہو)کی طرف سے جائز سمجھی گئی اور حضرت سرور عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا غیر ضروری بتایا گیا۔
(۱۳)خلافت کی مصنوعی حمایت کے حیلہ سے ہزارہا مسلمانوں کو ہجرت افغانستان اور جہاد کی ترغیب دے کر خانماں برباد ویران وپریشان بنایا گیا۔
(۱۴)کٹار پور کے ہندوؤں نے قربانی گاؤ کے پیچھے مسلمانوں پر شدید ظلم توڑے،انہیں بے دریغ ذبح کیا،انہیں آگ سے جلایا،اس پر ان میں سے بعض گرفتار ہوئے جن پرثبوت کامل ہوگیا اس خیر خواہ اسلام پارٹی نے ان کی معافی کے ریزولیوشن پاس اور گورنمنٹ کو ان کی رہائی کے لئے تار دئے اور مظالم ہولاگڈھ سے چشم پوشی و بے اعتنائی کی گئی۔
(۱۵)خلافت کی مصنوعی حمایت کے حیلہ سے مسلمانوں کا لاکھوں روپیہ اقطاع ہندوستان اور یورپ کی سیروسیاحت اور تفریح وتفنن میں صرف کیا جاتا ہے۔
(۱۶)خلافت کے مصنوعی حمایت کے حیلہ سے عیسائیوں سے ترك موالات اور عدم تعاون،عمل کے غیر ممکن العمل منصوبوں اور تجاویز پر عملدرآمد کرایا جاتاہے اور مشرکین ہند کے ساتھ مواخات وموالات قائم کرکے بعض شعار کفر اختیار اور بعض شعار اسلام ترك کرائے جارہے ہیں،باوجود ان سب امور کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع