دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

بعدالزام رکھناسخت جرم ہے،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۱۳۵:              از نو شہرہ تحصیل جام پور ضلع ڈیرہ غازی خاں مسئولہ عبدالغفور صاحب          ۱۴محرم الحرام۱۳۳۹ھ

ایك مرزائی قادیانی کاسوال ہے کہ ابن ماجہ کی حدیث ہے،رسول اﷲ صلی ا ﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

ہر صدی کے بعد مجدد ضرور آئے گا۔

مرزا صاحب مجدد وقت ہے۔عالی جاہ!اس قوم نے لوگوں کو بہت خراب کیا ہے،ثبوت کے لئے کوئی رسالہ وغیرہ ارسال فرمائیں تاکہ گمراہی سے بچیں۔

الجواب:

مجدد کا کم از کم مسلمان ہونا تو ضرور ہے اور قادیانی کافر مرتد تھا ایسا کہ تمام علمائے حرمین شریفین نے بالاتفاق تحریر فرمایا کہ:

من شك فی کفرہ و عذابہ فقد کفر[1]۔

جو اس کے کافراور عذاب ہونے میں شك کرے وہ بھی کافر۔

لیڈر بننے والوں کی ایك ناپاك پارٹی قائم ہوئی ہے جو گاندھی مشرك کو رہبر،دین کا امام و پیشوامانتے ہیں،نہ گاندھی امام ہوسکتا ہے نہ قادیانی مجدد،السوء والعقاب وقہر الدیان وحسام الحرمین مطبع اہلسنت بریلی سے منگائیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۱۳۶:                              ازشہر محلہ شاہ آباد مسئولہ شیخ الطاف احمد صاحب رضوی                               ۱۸محرم الحرام۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ میں نے مولانا صاحب مسجد جانی سے کہا کہ اگر رافضی تکبیر تمہاری جماعت میں آکر کہے تو تکبیر شمار کی جائے گی یانہیں؟کہا:رافضی کی تکبیر شمار نہیں کی جائے گی کیونکہ وہ مسلمان نہیں ہیں:میں نے کہا:اگر وہابی تکبیر کہے تو وہ تکبیر شمار ہوگی یانہیں؟کہا:تو کیا یہ مسلمان نہیں سمجھے جاتے ہیں کیا حرج ہے،میں نے کہا:یہ مسلمان نہیں سمجھے جاتے۔جواب ملا:کیا خوب۔علاوہ اس کے امام مسجد مذکورہ کی نشست بھی رہتی ہے،لہذاایسی صورت میں اگر اس کے پیچھے نماز نہ پڑھی تو اچھا کیا یا برا؟نماز نہ پڑھنے والا توبہ کرے اور معافی چاہے یاامام ؟بینواتوجروا۔


 

 



[1] درمختار باب المرتد مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۶،حسام الحرمین مکتبہ نبویہ لاہور ص۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن