30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیفیت میں بکر کو سنی کہا جاسکتا ہے یانہیں؟بینواتوجروا۔
الجواب:
(۱)اگر وہابی کاشاگرد وہابی ہے اور یہ اسے وہابی جانتا ہے پھر اسے قابل امامت مانتا ہے خلاصہ یہ کہ کسی وہابی کو وہابی جان کر کافر نہیں جانتا وہ سنی کیا مسلمان بھی نہیں ہوسکتا۔
(۲)ایسی صورت میں عمرو سنی کیا مسلمان بھی نہیں کہ اس کے نزدیك اسلام و کفر یکساں ہیں اور کفر کا ردجھگڑا ہے۔
(۳)ایسی صورت میں بکر کافر و مرتد محض ہے۔واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ۱۳۴: ازشہر عقب کو توالی مسئولہ ولایت حسین وعبدالرحمٰن ۹محرم الحرام ۱۳۳۹ھ
علمائے دین کیافرماتے ہیں اس مسئلہ میں کہ میں ایمان سے کہتا ہوں اور قسم کھاتا ہوں کہ میں نہ تو پہلے قادیانی تھا اور نہ اب ہوں،قادیانی پر لعنت کرتا ہوں،میں اہل سنت و جماعت ہوں اگر کوئی شخص مجھ پر بعد توبہ کرنے کے الزام دے تو وہ مواخذہ دار ہوگا یانہیں؟یااگر میرا میل کسی وقت ان لوگوں سے کوئی ثابت کرے تو میں سب لوگوں کامواخذہ دار ہوں گا،قادیانی کو کافر جانتا ہوں۔العبد ولایت حسین
گواہان:عبدالرحمٰن بقلم خود،مسیح اﷲ بقلم خود،قادر حسین بقلم خود،امانت حسین بقلم خود،مولوی محمد رضاخاں بقلم خود، صادق حسین بقلم خود،محمد محسن بقلم خود،لیاقت حسین بقلم خود،فقیر محمد حشمت علی خان رضوی،فقیر ایوب علی رضوی بقلم خود،قناعت علی قادری رضوی بقلم خود۔
الجواب:
اﷲ تعالٰی توبہ قبول فرماتا ہے اور بعد توبہ کے گناہ باقی نہیں رہتا،نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
التائب من الذنب کمن لاذنب لہ[1]۔ |
گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہوتا ہے کہ گویا گناہ کیا ہی نہیں۔ |
قادیانیوں کے ساتھ میل جول سے انہو ں نے پہلے بھی ایك مجمع میں توبہ کی تھی اور آج پھر ایك مجمع میں توبہ کی تھی پھر ایك مجمع کے ساتھ آئے جن کے دستخط اوپر ہیں اور دوبارہ توبہ کی،توبہ کے بعد ان پر بلاوجہ جو کوئی الزام رکھے گا وہ سخت گنہگار ہوگا اور توبہ کے بعد اگر پھر یہ میل جول کریں گے تو ان پرگناہ عظیم کا بار ہوگا مگر بلاوجہ توبہ کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع