30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اِنَّکَ لَرَسُوۡلُہٗ ؕ وَ اللہُ یَشْہَدُ اِنَّ الْمُنٰفِقِیۡنَ لَکٰذِبُوۡنَ ۚ﴿۱﴾ اِتَّخَذُوۡۤا اَیۡمٰنَہُمْ جُنَّۃً فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِ اللہِ ؕ اِنَّہُمْ سَآءَ مَا کَانُوۡا یَعْمَلُوۡنَ ﴿۲﴾ "[1] |
رسول ہیں،اور اﷲ جانتا ہے کہ تم اس کے رسول ہو،اور اﷲ گواہی دیتا ہے کہ منافق ضرورجھوٹے ہیں،اور انہو ں نے اپنی قسموں کو ڈھال ٹھہرالیا تو اﷲ کی راہ سے روکا،بیشك وہ ہی برے کام کرتے ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ۱۳۰:کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین ان لوگوں کے بارے میں جو نہ توعلمائے کرام کے فتاوٰی پر عمل کریں اور نہ مانیں بلکہ علمائے کرام ورثۃ الانبیاء کومحض اس بغض پر کہ ان کے کاموں کو کیوں ناجائز بتلاتے ہیں،برا کہیں۔
الجواب:
یہ جو طلب کیا جاتا ہے وہ بھی تو فتوٰی ہی ہوگا جو فتوٰی نہیں مانتے ان پر اس کا کیااثر ہوگا،عالم دین سے بلاوجہ ظاہر بغض رکھنے پرخوف کفر ہے نہ کہ جب کہ وہ بغض ان کا فتوٰی شرعی ہو۔منح الروض وغیرہ میں ہے:
|
من ابغض عالما بغیر سبب ظاہر خیف علیہ الکفر[2]۔ |
جس نے سبب ظاہری کے بغیر کسی عالم سے بغض رکھا اس پر کفر کا خوف ہے(ت) |
عالم دین کی توہین کھلے منافق کا کام ہے اورفقہ میں ان پر حکم کفر ۔حضور اقدس سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ثلثۃ لایستخف بحقھم الامنافق بین النفاق ذو العلم و ذوالشیبۃ فی الاسلام وامام مقسط[3]۔ |
تین آدمیوں کی بے ادبی وتوہین کرنے والا اعلانیہ منافق ہے: صاحب علم،مسلمان بوڑھا اور عادل حاکم۔(ت) |
مجمع الانہر میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع