30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اﷲ کے رسول ہیں۔ت)کاماننا یقینی لازم نہیں صرف ظنی ہے،تو قطعًا کافر مرتد ہے۔
(۲)اس میں تین الفاظ ملعونہ اور تینوں کفر خالص ہے کافر مرتد کے ہاتھ پر بیعت کیا معنی!جوان اقوال پر مطلع ہو کر اسے مسلمان جانے یا اس کے کفر میں شك کرے وہ بھی کافر ہے۔بزازیہ ومجمع الانہر ودرمختار وغیرہامیں ہے:
|
من شك فی کفرہ وعذابہ فقد کفر[1]۔ |
جس نے ان کے کفر وعذاب میں شك کیا وہ بھی کافر ہے(ت) |
(۳)اگر اس میں کوئی بات وہابیت کی نہ دیکھی،نہ کوئی قوی وجہ شبہہ کی ہے تو بلاشبہہ شبہہ نہ کیا جائے بدگمانی حرام ہے،اور اگر اس میں وہابیت پائی تو ثابت شدہ بات اس کی قسموں سے دفع نہ ہوجائے گی،وہابی اکثر ایسی قسمیں کھایا کرتے ہیں،
|
قال اﷲ تعالٰی" یَحْلِفُوۡنَ بِاللہِ مَا قَالُوۡا ؕ وَلَقَدْ قَالُوۡاکَلِمَۃَ الْکُفْرِ وَکَفَرُوۡا بَعْدَ اِسْلٰمِہِمْ "[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اﷲ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ انہو ں نے نہ کہا۔اور بیشك ضرور انہوں نے کفر کی بات کہی اور اسلام میں آکر بعد میں کافر ہوگئے۔(ت) |
نہ ان کی قسموں کا اعتبار ۔
|
قال اﷲ تعالٰی تعالٰی" اِنَّہُمْ لَاۤ اَیۡمٰنَ"[3]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:بیشك ان کی قسمیں کچھ نہیں۔ |
اور اگر کسی وجہ سے شبہہ ہے تو صرف ان قسموں پر قناعت نہ کریں بلکہ اس سے دریافت کریں کہ تو اسمٰعیل دہلوی ونذیر حسین دہلوی ورشید احمد گنگوہی وقاسم نانوتوی واشرف علی تھانوی اور ان کی کتابوں تقویۃ الایمان و معیار الحق وبراہین قاطعہ وتحذیر الناس وحفظ الایمان وبہشتی زیور وغیرہا کو کیسا جانتا ہے،اگر صاف کہے کہ یہ لوگ بے دین گمراہ ہیں اور یہ کتابیں کفر وضلالت سے بھری ہوئی ہیں،تو ظاہر یہ ہے کہ وہابی نہیں ورنہ ضرور وہابی ہے،جھوٹوں کی قسم پر اعتبار نہ کرنا قرآن اور اﷲ پر اعتبار نہ کرنا نہیں،
|
" اِذَا جَآءَکَ الْمُنٰفِقُوۡنَ قَالُوۡا نَشْہَدُ اِنَّکَ لَرَسُوۡلُ اللہِ ۘ وَ اللہُ یَعْلَمُ" |
جب منافق تمہارے حضور حاضر ہوتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ حضور بیشك یقینا اﷲ کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع