30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ۱۲۷تا۱۲۹: مسئولہ آدم ابراہیم صاحب از کچھ انجار ضلع کچھ بھوج بھوم پیر
(۱)ایك شخص کہتا ہے کہ لاالٰہ الااﷲ فرض ہے محمد رسول اﷲ واجب ہے کیونکہ قرآنی آیت سے تو پورا کلمہ ایك جگہ ثابت نہیں،ہاں احادیث سے ضرور ثابت ہے،غلط ہے یاصحیح؟
(۲)ایك شخص کہتا ہے کہ ہم کو قرآن وحدیث سے ضرور نہیں،تم آپ ہی اس کے ورق لوٹا کرو،نماز تم ہی پڑھو،سربیشے اور چوتڑ اوپر کون کرے،ایسے لوگوں کا کیاکہنا چاہئے اوربیعت ان سے کرنا کس طرح ہے؟زعم یہ ہے کہ قرآن مولویوں نے بنایا ہے مولویوں کے قرآن کو نہ ماننا چاہئے۔
(۳)ایك شخص بروئے حلف یہ کہے کہ میں مسلمان ہوں وہابی نہیں،اﷲ کو ایك جانتا ہوں رسول اﷲ کو نبی برحق اور اولیائے عظام کو برابر جانتا ہوں،کرامت کا قائل ہوں،حنفی مذہب کا پابند ہوں،جو لوگ پھر بھی اعتبار نہ کریں تو کیا کیا جائے،قرآن اور اﷲ پر یقین نہ کرنے والوں کو کیا کہا جائے؟بینواتوجروا۔
الجواب:
(۱)وہ شخض جھوٹ کہتا ہے،شریعت مطہرہ پر افترا کرتا ہے لاالہ الا اﷲ،محمد رسول اﷲ دونوں کا ماننا فرض سے اعظم فرض اور یکساں فرض ہے،دونوں قرآن مجید میں ہیں،یکجا نہ ہونے سے ایك کی فرضیت کیوں جاتی رہی،بلکہ ان کی فرضیت تو قرآن مجید ماننے سے بھی مقدم ہے،قرآن مجید کا ماننا ان کے ماننے پر موقوف ہے بلکہ ان میں بھی پہلا جملہ بغیر دوسرے جملہ کے بیکار ہے اور دوسرے جملہ کے ماننے میں پہلے کا ماننا خودآگیا صرف لاالٰہ الااﷲ سے مسلمان نہیں ہوسکتا اور صرف محمد رسول اﷲ سچے دل سے ماننا اسلام کے لئے کافی ہے،جو اسے مانے محال ہے کہ لاالہ الااﷲ نہ مانے۔درمختار میں ہے:
|
یلقن بذکر الشہادتین لان الاول لاتقبل بدون الثانیۃ[1]۔ |
(میت کو)دونوں شہادتوں کی تلقین کی جائے کیونکہ پہلی شہادت(توحید)دوسری شہادت(رسالت)کے بغیر مقبول ہی نہیں۔(ت) |
یہ کہنے والا اگر فرق فرض وواجب سے غافل ہے یونہی سنی سنائی اتنا جانتا ہے کہ فرض کا مرتبہ زیادہ ہے جب تو اسی قدر حکم ہے کہ کذاب ہے بیباك ہے شریعت پر مفتری ہے،مستحق عذاب نار ہے اس پر توبہ فرض ہے،اور اگر فرق جان کر کہتا ہے کہ محمد رسول اﷲ(حضرت محمد صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع