دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

مسلمان اسے یك لخت چھوڑدیں اور اس سے سلام کلام،میل جول،سب ترك کردیں جب تك صدق دل سے توبہ نہ کرلے،اس سے زیادہ یہاں کیا سزا ہوسکتی ہے ۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ۱۲۵:                               از سرائے چھبیلہ ضلع بلند شہر مرسلہ راحت اﷲ صاحب امام مسجد جامع          ۱۹رمضان ۱۳۳۸ھ

زید کہتا ہے کہ سود کے معنی اور ہیں اور بیاج کے معنی اور ہم بہت نہیں لیتے ہیں اور کھلم کھلا سود کھاتا ہے اور اوروں کو کہتا ہے کہ تم سود کے معنے نہیں جانتے،اور جائز کہتا ہے،اس کے اصرار پر شرع کا کیا حکم ہے؟

الجواب:

سود مطلقًا حرام ہے بہت ہو یا تھوڑا،قال اﷲ تعالٰی"وَحَرَّمَ الرِّبٰواؕ"[1] (اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اور حرام کیا سود۔ت)زید کا اسے حلال کہنا اس کی حلت پر اصرار کرنا موجب کفر ہے،اس پر توبہ فرض ہے،ازسرِ نو مسلمان ہو پھر اگر عورت راضی ہوتو اس سے نکاح جدید کرے،اور اگر نہ مانے تو مسلمان اسے قطعًا چھوڑدیں اس کے پاس بیٹھنا اٹھنا حرام ہے،

قال تعالٰ" اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸ "[2]۔واﷲتعالٰی اعلم۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۱۲۶:                               از موضع پرتاب پور پر گنہ وضلع بریلی مرسلہ محبوب عالم صاحب     ۱۸/ربیع الآخر شریف ۱۳۳۸ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید مرید خاندان عالیہ مداریہ میں ہے اور نماز و روزہ کا پابند ہے اور بصدق دل کلمہ لاالہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ پڑھتا ہے،خد اکو حق اور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو برحق اور عقیدہ اہل سنت وجماعت کا پابند ہے لہذا خدمت بابرکت میں مستدعی ہے کہ عند الشرع ایسا شخص مسلمان اور صاحب ایمان ہے یانہیں؟

الجواب:

جب وہ اﷲ ورسول کو برحق جانتا ہے اور تمام عقائد ایمانیہ کا سچے دل سے معتقد ہے اور کوئی قول یا فعل تکذیب یا توہین کا اس سے صادر نہیں ہوتا،جاہل مداریوں وغیرہم کی طرح شریعت کو لغو نہیں سمجھتا تو بیشك وہ مسلمان ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۲۸۵

[2] القرآن الکریم۶/ ۶۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن