30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیسی امداد دینی چاہئے اور وہ میرے قبضہ میں بھی ہے اور اس کو ہم نے سمجھا سمجھا کر رکھا ہے ورنہ وہ اب تك اپنی قوم میں شریك ہوجاتی،فقط۔
الجواب:
جب وہ کافروں میں جاملنا اور کافر ہونا چاہتی ہے تو وہ کافر ہوگئی جبرًا روك رکھنے سے مسلمان نہیں ہوسکتی،ہاں اگریہ سمجھا جائے کہ اس روکنے سے وہ خواہش کفر اس کے دل سے نکل جائے گی اور پھر صدق دل سے مسلمان ہوجائے گی تو روکا جائے ورنہ دور کیا جائے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۱۲۲: از درؤ ڈاك خانہ خاص ضلع نینی تال مرسلہ عبداﷲ ۶شعبان المعظم ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کچھ آدمی حضور کے عقائد کو بہت اچھا اور بہتر جانتے ہیں اور دیوبندی مولویوں کے عقاید کو بہت براجانتے ہیں اور بڑے پکے سنت جماعت ہیں لیکن بہ سبب بے علمی اور نادانی کے ان کے پیچھے نماز پڑھ لیتے ہیں،حضور کی تحریروں سے اتنا شوق نہیں جو حق اور ناحق معلوم کریں،آیا ان کے پیچھے بھی نماز پڑھی جائے یانہیں؟اور اس مرض میں بہت مخلوق مبتلا ہے۔
الجواب:
جسے یہ معلوم ہوکہ دیوبندیوں نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی توہین کی ہے پھر ان کے پیچھے نماز پڑھتا ہے اسے مسلمان نہ کہا جائے گا کہ پیچھے نماز پڑھنا اس کی ظاہر دلیل ہے کہ ان کو مسلمان سمجھا اور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی توہین کرنے والے کو مسلمان سمجھنا کفر ہے اسی لئے علمائے حرمین شریفین نے بالاتفاق دیوبندیوں کو کافرمرتد لکھا اور صاف فرمایاکہ:
|
من شك فی کفرہ وعذابہ فقد کفر[1]۔ |
جس نے ان کے کفر وعذاب میں شك کیا وہ بھی کافر ہے(ت) |
جوان کے عقائد پر مطلع ہو کر انہیں مسلمان جاننا درکنار ان کے کفر میں شك ہی کرے وہ بھی کافر اور جن کو اس کی خبر نہیں اجمالًا اتنا معلوم ہے کہ یہ برے لوگ بدعقیدہ بد مذہب ہیں وہ ان کے پیچھے نماز پڑھنے سے سخت اشد گنہگار ہوتے ہیں اور ان کی وہ نمازیں سب باطل وبیکار،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۱۲۳: از بخشی بازار کٹك مرسلہ محمدعبدالرزاق ۱۲رمضان ۱۳۳۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص کا عقیدہ ہے اﷲ ورسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی
[1] مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر باب احکام الجزیہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۶۷۷،حسام الحرمین مکتبہ نبویہ لاہور ص۳۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع