30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" لَایُفْلِحُوۡنَ ﴿ؕ۶۹﴾"[1] |
نہ ہوگا۔(ت) |
(۱۰)آیۃ الکرسی میں چند الفاظ کا بیچ میں سے چھوڑجانا اگرچہ ایك مذہب پر مطلقًا مفسد نماز ہے جبکہ صرف آیۃ الکرسی ہی پڑھی ہو اور جب کوئی لفظ چھوٹ گیا آیت پوری نہ ہوئی،مذہب راجح میں بے فساد معنی فسادِ نماز نہیں،اور واجب بھی ادا ہوجائے گا جبکہ باقی تین آیت کی قدر ہو،مگر یہ مسئلہ کہ تین آیت کی قدر پڑھنے کے بعد کوئی غلطی مفسدِ نماز نہیں ہوتی محض باطل ۔
(۱۱)یہ صراحۃ آیہ کریمہ" یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ قُلۡ لِّاَزْوٰجِکَ وَ بَنَاتِکَ"[2] (اے نبی!اپنی بیبیوں اور صاحبزادیوں سے فرمادو۔ت)کی تکذیب ہے اورآیت کی تکذیب کفر۔
(۱۲)اس قول میں کمال تکبر ہے اور وہ آیہ کریمہ" لَقَدِ اسْتَکْبَرُوۡا فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمْ وَ عَتَوْ عُتُوًّا کَبِیۡرًا ﴿۲۱﴾ "[3] (بیشك اپنے جی میں بہت ہی اونچی کھینچی اور بڑی سرکشی پرآئے۔ت)میں داخل ہوتا ہے اور یہ کہ جو بیعت لیتا ہے میری ہی لئے لیتا ہے درپردہ رسالت ونبوت یا کم از کم غوثیت عظمٰی کا ادعا ہے، بالجملہ افعال واقوال مذکورہ فسق وضلال وکفر میں دائر ہیں ایسے شخص کے پیچھے نماز باطل محض ہے،جو مسلمان اس کی اقتداء سے بچتا ہے وہ بہت اچھا کرتا ہے اس پر ملامت حق پر ملامت ہے،جو اس کے پیچھے نماز پڑھے وہی مستحق ملامت،بلکہ سزا وارعذاب شدید ہے،والعیاذ باﷲ،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۱۲۱: از شہر پونہ گھوڑ پوڑی بازار متصل مسجد مکان نمبر۲۷بھولی بخش بالور
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك عورت ہے،وہ پیشتر قوم چمار تھی،بعد میں مسلمان ہو کر ایك مرد مسلمان سے اس نے نکاح کرلیا،اس سے پہلے اسی قوم میں شادی ہوچکی تھی،کیونکہ اس کے ایك لڑکا ہے،اب وہ عورت اپنی قوم میں جانا چاہتی ہے اور اس کے خاندان کے لوگ اور اس کا بیٹا اس کو ورغلارہے ہیں کہ تو اپنی قوم میں آجا تجھ کو اچھی طرح رکھیں گے،اور وہ عورت میرے یہاں کھانا پکانے پر ملازم ہے اور وہ عورت بھی جانا چاہتی ہے،تو اب ہم کو شرع شریف کیا حکم دیتی ہے کہ ہم کس طریقہ سے اس کو رکھیں اور اس کے اسلام میں تو کوئی ضعف نہیں ہے اور ہم کو اسے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع