30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں سلب ماخذ یا حذفِ لاکو نہیں مانتا۔
(۷)ایك محصنہ عورت سے ربط وضبط پیداکرکے اس کے شوہر کو دھوکا دے کر طلاق دلواکر اپنے تصرف میں لایا۔
(۸)اس کے دور کے رشتہ دار اس کی جوروؤں کے ساتھ اس کے پیچھے اور اس کے سامنے بے تکلف مخالطت رکھتے ہیں اور وہ منع نہیں کرتا،اس کی جورو اس کے ماں باپ کو مغلظات فحش گالیاں دیتی ہے اور وہ خاموش سنتا رہتا ہے۔
(۹)ایك مرتبہ نماز مغرب میں دورکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا،آگاہ کرنے پر کہا کہ بحالتِ مسافرت قصدا قصر کیا تھا۔
(۱۰)ایك مرتبہ نماز عشاء میں ایك رکعت میں آیہ الکرسی پڑھی لیکن چند الفاظ چھوڑ گیا متنبہ کرنے پر کہا تین آیت کی مقدار پڑھنے کے بعد غلطی ہوجانے سے نماز کااعادہ ضروری نہیں ۔
(۱۱)ہزارہا مسلمانوں کے ایك جلسہ میں ایك آیت کی تفسیرمیں رجال کے معنی میں عورتوں کو بھی شامل کرکے بیان کیا کہ حضرت نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نہ کسی مرد کے باپ تھے اور نہ کسی عورت کے باپ تھے۔
(۱۲)اپنے پیر کو کہتا ہے کہ وہ بمنزلہ حضرت یحیی علیہ السلام کے ہے اور اپنے آپ کوبمنزلہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کے بتاتا ہے اور کہتا ہے کہ میرا پیر جب کسی کو مرید کرتا ہے،اس سے مراد ہے کہ میری بیعت لیتا ہے اور جو دوسرے مشائخ مرید کرتے ہیں وہ بھی میری بیعت میں داخل ہوتے ہیں اس طرح کنایۃ دعوی نبوت و رسالت بھی کرتاہے۔
الجواب
(۱)فقہ حنفی کی تحقیر ضلالت ہے۔تفسیر بالرائے حرام امام غزالی اور امام رازی کو اپنے مقابلہ میں ایسے الفاظ سخیفہ سے یاد کرنا سخت تکبر ہے اور متکبروں کا ٹھکانا جہنم ہے،
|
" اَلَیۡسَ فِیۡ جَہَنَّمَ مَثْوًی لِّلْمُتَکَبِّرِیۡنَ ﴿۶۰﴾ "[1]۔ |
کیا مغرور کا ٹھکانا جہنم میں نہیں(ت) |
صحابہ کرام کو جھوٹا سمجھنے والا گمراہ بددین ہے۔اور اگر سب صحابہ کو عمومًا ایسا سمجھے تو کافر بالیقین ہے۔
(۲)لب بالا کے بال حد سے متجاوز رکھنا سنت کی مخالفت اور کافروں سے تشبّہ ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع