دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

کرے خود کافر ہے،مسلمانوں کو اس سے میل جول حرام ہے،اس سے سلام وکلام حرام اس کے پاس بیٹھنا حرا،اسے اپنے پاس بیٹھنے دیان حرام،بیمار پڑے تو اسے پوچھنے جانا حرام،مرجائے تو اسے مسلمانوں کی طرح غسل و کفن دینا حرام،اس کے جنازہ پر نماز حرام،اسے مسلمانوں کے مقابر میں دفن کرنا حرام،اس کی قبر پر جانا حرام۔

قال اﷲ تعالی" اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾"[1]،وقال تعالٰی" وَلَا تَرْکَنُوۡۤا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ ۙ"[2]،

وقال تعالٰی" وَلَا تُصَلِّ عَلٰۤی اَحَدٍ مِّنْہُمۡ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَاتَقُمْ عَلٰی قَبْرِہٖ ؕ "[3]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے تو یادآئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا: اور ظالموں کی طرف نہ جھکو کہ تمہیں آگ چھوئے گی۔اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اور ان میں سے کسی کی میت پر کبھی نماز نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہونا۔(ت)

مسلمان دیکھیں وہابیہ کو یہ دشمنی ہے محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے،اور پھر سادہ لوح ان کو مسلمانوں کا ایك فرقہ سمجھتے ہیں لاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم،ایك یہ بات یاد رہے کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا نام پاك لے کر ندانہ چاہئے بلکہ اس کی جگہ یارسول اﷲ ہو اور دیوار پر کندہ کرنے سے بہتر یہ ہے کہ آئینہ مں لکھ کر نصب کریں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۱۰۷:                              ازدیوگڈھ میواڑہ مرسلہ قاضی عبدالعزیز صاحب                         ۱۹ربیع الآخر ۱۳۳۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك گروہ نہ ہندو نہ مسلم دائم شارب الخمر،مشرک،سارق علانیہ،ملکوں میں سیاحی کرکے نہ معلوم کس طرح سے فریب کرکے یا سرقہ کرکے ہزاروں روپوں کا سونا چاندی وزیورات وغیرہ لے آتے ہیں اور گیتاوبھاگوت پر عمل کرنے والے اور ہولی و دیوالی وگنگووغیرہ کی پرستش کرنے والے،جب نام لینا رام چندربھگوت ہی کو پکارنا اور قسم بھی ان کی کھانا اسماء ولباس بھی اہل ہنود کا سا کلمہ جن کو یاد نہیں اسلام سے بالکل ناآشنا محض نکاح ونمازجنازہ کے پابند ہیں بعض اوقات سیاحی میں مردوں کو بھی آگ میں جلاتے ہیں اگر ان سے


 

 



[1] القرآن الکریم۶/ ۶۸

[2] القرآن الکریم ۱۱/ ۱۱۳

[3] القرآن الکریم ۹/ ۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن