30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اعلم۔ |
اگر کسی مسلمان نے کہا میں ملحد ہوں تو وہ کافر ہوجائے گا،اور کہا میں نہیں جانتا تھا کہ یہ کہنا کفر تھا اس کا عذر قابل قبول نہ ہوگا۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ۱۰۳: ازڈاکخانہ انگس جوٹ مل گورہٹی ضلع ہگلی اسکول انگس مسئولہ محمد سلیم خاں ماسٹر اسکول ۱۸ذیقعدہ ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص اپنے پیر کے لڑکے کو نبی زادہ لکھا کرتا ہے،اس کا اورجو لوگ اسے اچھا سمجھ کر خوش ہوتے ہیں ان کا شرع شریف میں کیاحکم ہے؟بینواتوجروا۔
الجواب:
اگر اس کا مرشد سید ہے بایں معنی اسے نبی زادہ لکھتا ہے تو بجا ہے،اور اگر وہ سید نہیں بلکہ مرشد کو نبی ٹھہرا کر اس کے لڑکے کو نبی زادہ لکھتا ہے تو وہ بھی کافر اور جتنے اس پر خوش ہوتے ہیں وہ بھی،وھوتعالٰی اعلم۔
مسئلہ۱۰۴: ازپورولیا ضلع مان بھوم مسئولہ خلیفہ محمد جان ۱۸ذی القعدہ ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ۱۶ اپریل،۱۳ اپریل ۱۹۲۱ء میں جن مسلمانوں نے ہڑتال کی ہے اور جلسے میں شریك ہوئے ہیں ان کی بیبیاں حرام ہوئیں یانہیں ؟بینواتوجروا۔
الجواب:
جس نے لوگوں کے مجبور کئے سے ہڑتال کی اس پر وہ الزام نہیں اگرچہ بلامجبوری شرعی مجبور بن جانے کا الزام ہو،اور جس نے ایك طوفان بے تمیزی کی موافقت چاہی اس سے زائد کچھ نیت نہ تھی اس پر گناہ ہوا مگر وہ الزام اس پر نہیں اور جس نے کافروں کا سوگ منانے اور حکم مشرك کی تعظیم بجالانے کے لئے ہڑتال کی اس پر تجدید اسلام پھر تجدید نکاح کا حکم ہے،
|
لان تبجیل الکافر کفر[1]،کمافی الظہیریۃ والاشباہ و الدر وغیرہ من الاسفار الغر،وھو تعالٰی اعلم۔ |
کیونکہ کافر کی تعظیم کفر ہے،جیسا کہ ظہیریہ،اشباہ،در وغیرہ معروف کتب میں ہے۔وھوتعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ۱۰۵: ازمتوناتھ بھنجن ضلع اعظم گڈھ محلہ اﷲ داد پورہ مسئولہ حکیم صابر حسین صاحب۱۷رمضان المبارک۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین کہ جو شخص ہنود کے خوش کرنے کے واسطے اپنے مذہب اسلام کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع