30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قال اﷲ تعالٰی " وَلَوْ اَنَّا کَتَبْنَا عَلَیۡہِمْ اَنِ اقْتُلُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ اَوِ اخْرُجُوۡا مِنۡ دِیٰرِکُمۡ مَّا فَعَلُوۡہُ اِلَّا قَلِیۡلٌ مِّنْہُمْ ؕ"[1]۔ |
اﷲ تعالی نے فرمایا:اگر ہم انہیں حکم دیتے ہیں کہ اپنے آپ کو قتل کردو یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو اسے نہ کرتے مگر ان میں تھوڑے۔(ت) |
ظاہرہے کہ یہ نہ کرنا ان احکام کے نفس پر شاق ہونے ہی کے سبب ہے توثابت ہوا کہ حکم کا نفس پر شاق ہونا یہاں تك کہ اس کے سبب بجا آوری حکم سے باز رہنا کفر نہیں معاذ اﷲ یہ ٹھہرے گا کہ صحابہ کرام بھی گنتی ہی کے مسلمان تھے کہ فرماتا ہے:" مَّا فَعَلُوۡہُ اِلَّا قَلِیۡلٌ مِّنْہُمْ ؕ"[2](اسے نہ کرتے مگر ان میں تھوڑے ۔ت)حالانکہ رب عزوجل جا بجا ان کے سچے پکے مومن ہونے کی شہادت دیتا ہے یہاں تك کہ فرماتا ہے:
|
" وَ لٰکِنَّ اللہَ حَبَّبَ اِلَیۡکُمُ الْاِیۡمٰنَ وَ زَیَّنَہٗ فِیۡ قُلُوۡبِکُمْ وَ کَرَّہَ اِلَیۡکُمُ الْکُفْرَ وَ الْفُسُوۡقَ وَ الْعِصْیَانَ ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ ۙ﴿۷﴾ فَضْلًا مِّنَ اللہِ وَ نِعْمَۃً ؕ وَ اللہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿۸﴾"[3]۔ |
اے محبوب کے صحابیو! اﷲ نے تمہیں ایمان پیارا کردیا اور اسے تمہارے دلوں میں زینت دی اور کفر وبے حکمی ونافرمانی تمہیں ناگواراکردی،یہی لوگ راہ پر ہیں اﷲ کافضل اور اس کی نعمت اور اﷲ جانتا ہے حکمت والا ہے۔ |
یہ دل کی محبت ہے کہ مدار ایمان وکمال ایما ن ہے اور وہ نفس کی ناگواری جس پر زیادت ثواب کی بناء ہے۔حدیث میں فرمایا:
|
افضل العبادات احمزھا[4]۔ |
سب میں زیادہ ثواب اس عبادت کا ہے جو نفس پر زیادہ شاق ہو۔ |
بہر حال یہ شخص جو اپنے کفر کا مقر ہے قطعًا کافر ہے،فتاوٰی عالمگیری میں ہے:
|
مسلم قال اناملحد یکفر ولوقال ماعلمت انہ کفر لایعذرمنہ[5]،واﷲتعالٰی |
اگر کسی مسلمان نے کہا میں ملحد ہوں تو وہ کافر ہوجائے گا،اور کہا میں نہیں جانتا تھا کہ یہ کہنا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع