دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

ماہیت وصفات کمالیہ میں مشارکت اس میں نص نہیں کہ جمیع صفات کمال میں شرکت ہونہ یہ ان سب گمراہوں کا مذہب تھا ان میں بعض صرف تشبیہہ یعنی کنبیکم ختم نبوت لیتے اور تصریح کرتے کہ وہ انبیاء اپنے اپنے طبقے کے خاتم اور حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم خاتم الخواتم،صرف اتنے پر حکم کفر مشکل تھا،لہذا ایك ایسا لفظ لکھا گیا کہ دوسری صورت کو بھی شامل ہے،اعلام میں بعد عبارت سابقہ فرمایا:

التحریم الغلیظ قصدالشمول للحالۃ التی یکون فیہا کفر اوغیرھا[1]۔

غلیظ تحریم کے لفظ سے اس حالت کو شامل کرنا مقصود ہے جس میں کفر وغیرہ ہو۔(ت)

حسام الحرمین میں خاص فرقہ مرتدین کا ذکر ہے،ولہذا خاتم الخواتم ماننے والوں میں صرف اس کا قول لیا جس نے اس میں کفر خالص بڑھادیا کہ:

لوفرض فی زمنہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بل لو حدث بعدہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نبی جدید لم یخل ذٰلك بخاتمیتہ وانما یتخیل العوام انہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم خاتم النبیین بمعنی اٰخر النبیین مع انہ لافضل فیہ اصلا عند اھل الفھم[2]۔

اگر بالفرض آپ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یا آپ کے زمانہ کے بعد کوئی نیا نبی آجائے تو آپ کی خاتمیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا،یہ محض عوام کا خیال ہے کہ آپ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم خاتم النبیین بمعنی آخر نبی ہیں حالانکہ اہل فہم کے ہاں اس میں ہرگز کوئی فضیلت نہیں۔(ت)

اس طرح کا خاتم الخواتم ماننے والا مطلقًا کافر مرتد ہے،اس سے ۵۸ورق پہلے جہاں المعتمد المستند میں خاص مرتدین کا ذکر تھا،عبارت یہ ہے:

خرج دجالون یدعون وجودستۃ نظراء للنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم شارکین لہ فی اشھر خصائصہ الکمالیۃ اعنی ختم النبوۃ فی طبقات الارض الست السفلی،فمنھم من یقول کل منھم خاتم ارضہ ونبینا

ان دجالوں کو خارج کیا ہے جو نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے لئے چھ نظیروں کا دعوٰی کرتے ہیں اور تشبیہہ میں آپ کے مشہور خصائص کمالیہ میں بھی ان کو شریك کرتے ہیں یعنی نچلی چھ زمینوں میں بھی ختم نبوت کا قول کرتے ____ان میں سے بعض کا یہ قول ہے کہ ہر زمین کاکوئی خاتم ہے اور ہمارے

 


 

 



[1] اعلام بقواطع الاعلام مقدمہ مکتبۃ الحقیقیہ ترکی ص۳۴۱

[2] حسام الحرمین فصل نہم الوہابیہ مکتبہ نبویہ لاہور ص۱۹،المستند المعتمد تعلیقات المنتقدالمعتقد منہم الوہابیۃ الامثالیۃ الخ مکتبہ حامدیہ لاہور ص۲۴۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن