30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لوگوں پر توبہ فرض ہے اور جو شخص تھانوی کے اقوال کفر سے آگاہ ہوکر ایسا کرے وہ خود ایمان سے خارج اور اس کی عورت اس کے نکاح باہر ہوگئی۔درمختار،مجمع الانہر،بزازیہ وشفاء شریف میں ہے:
|
من شك فی کفرہ وعذابہ فقد کفر[1]،واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
جس نے اس کے کفر وعذاب میں شك کیا اس نے کفر کیا۔ واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ۹۹: ازکانپور محل فیل خانہ قدیم مرسلہ مولانا مولوی محمد آصف صاحب ۲۷جمادی الآخر۱۳۳۸ھ
بفضلہ تعالٰی کمترین بخیریت ہے،صحتوری ملازمان سامی کی مدام بارگاہ احدیت سے مطلوب،دو عریضے ملفوف فدوی نے روانہ خدمت فیضد رجت کئے،ہنوز جواب سے محروم ہے۔الٰہی مانعش بخیرباد۔
حضور کے فتاوی جلد اول ص۱۹۱ میں خواتمی وہابی کے متعلق حاشیہ میں یہ عبارت ہے:"یہ شقی گروہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر نبوت ختم ہونے کا صاف منکر ہے خاتم النبیین کے یہ معنی لینا تحریف کرنا اور بمعنی آخر النبیین لینے کوخیال جہال بتانا کہا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے چھ یا سات مثل وجود مانتا ہے"۔اور کتاب حسام الحرمین میں بھی فرقہ امثالیہ کو مرتدین میں شمار کیا گیا ہے لیکن فتاوٰی بے نظیر درمعنی مثل آنحضرت بشیر ونذیر جو کہ عرصہ ہو امطبع اسدی میں حسب ایمائے محمد یعقوب صاحب منصرم مطبع نظامی طبع ہوا تھا اور بہت سے علمائے کرام کے فتوے اس میں درج کئے ہیں،حسب ذیل عبارت ہے:"ھوالعزیزقطع نظر اس کے کہ علمائے حدیث نے"ان اﷲ خلق سبع ارضین"میں ہر طرح کلام کیا بعد ثبوت رفع وتسلیم صحت متن واسناد مفید اعتقاد نہیں،بلکہ جس حالت میں مضمون اس کا دلالت آیات واحادیث صحیحہ وعقیدہ اہل حق کے خلاف ہے تو قطعًا متروك الظاہر واجب التاویل ہے،پس جو شخص اس حدیث سے وجود تحقق ومثال سرور عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر استدلال کرے سخت جاہل اور معتقد فضیلت مثل آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بمعنی مشارکت فی الماہیت والصفات الکمالیہ مبتدع اور مخالف عقیدہ اہل سنت ہے،واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ اتم واحکم،اس عبارت کے حضور جناب والد ماجد صاحب قبلہ قدس سرہ کی نقل مہر طبع ہوئی ہے اور پھر حضور کی حسب ذیل عبارت بنقل مہر طبع کی گئی،
|
والقائل بتحقق المثل اوالامثال بالمعنی المذکور فی السوال مبتدع ضال واﷲ اعلم بحقیقۃ الحال۔ |
جو شخص سوال میں مذکور معنی کے مطابق مثل یاامثال کے تحقق کا قائل ہے وہ بدعتی اور گمراہ ہے،اور اﷲ ہی حقیقت حال سے آگاہ ہے(ت) |
کون فرقہ امثالیہ مرتد ہے اور کون مبتدع؟آیا ان فرقوں کے عقائد میں اختلاف ہے یا کیا؟بینواتوجروا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع