30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور جو یہ کہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی صورت ظاہری بشری ہے حقیقت باطنی بشریت سے ارفع واعلٰی ہے یا یہ کہ حضور اوروں کی مثل بشر نہیں وہ سچ کہتا ہے اور جو مطلقًا حضور سے بشریت کی نفی کر ے وہ کافرہے،
|
قال تعالٰی" سُبْحَانَ رَبِّیۡ ہَلْ کُنۡتُ اِلَّا بَشَرًا رَّسُوۡلًا ﴿٪۹۳﴾"[1]۔ واﷲتعالٰی اعلم۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:تم فرماؤ پاکی ہے میرے رب کو میں کون ہوں مگر آدمی اﷲ کا بھیجا ہوا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ (ت) |
مسئلہ۹۷: ازخان پور سیدواڑہ احمد آباد مرسلہ منشی ایچ ڈی۔
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ"ذوالنورالحق المبین"چھاپی ہے شیخ البواہر نے وہ سنیوں کے لئے کیسی ہے؟مہربانی کرکے اس کا جلدی جواب دیجئے۔
الجواب:
وہ کتاب مذہب اہلسنت کے خلاف ہے بلکہ اس میں خود اسلام کی بھی مخالفت ہے،اس کا دیکھنا،پڑھنا،سننا حرام ہے،
|
الالعالم یرید ان یرد علیہ اویکشف مافیہ من کفر وضلال۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
ہاں جو عالم اس کا مطالعہ کرے اس کی تردید کے لئے یا اس میں جو کفر بیان ہو اس کے انکشاف کے لئے تو اس کے لئے پڑھنا دیکھنا حرام نہیں،وا ﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۹۸: ازشہر بریلی محلہ بہاری پور مسئولہ عنایت حسین صاحب ۳جمادی الاولٰی۱۳۳۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے اپنی برادری کے آدمیوں کے سامنے اشرف علی تھانوی کو کافر کہا اور یہ بھی کہا کہ جو شخص اس کو کافر نہ مانے وہ بھی کافر ہے،لہذا اس باعث سے اشرف علی کو کافر کہا کہ اس پر کفر کا فتوٰی دیا گیا ہے،اس شخص کو بوجہ کافر کہنے کے برادری سے علیحدہ کردیا جس آدمی نے اشرف علی کو کافر کہا اس کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
الجواب:
تمام علمائے حرمین شریفین نے اشرف علی تھانوی پر بھی فتوٰی دیاہے"حسام الحرمین شریف"بارہ برس سے چھپ کر شائع ہے،اس شخص نے سچ کہا اور اس پر اسے برادری سے خارج کرنا ظلم شدید ہوا ان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع