دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

میں بخاری ومسلم عــــہ۱ کی بھی صحیح احادیثیں مردود ہیں،ہاں ایسی جگہ ان ہیے کے اندھوں کی کچھ کو رد بتی ہے تو قرآن عظیم سے بغرض تلبیس عوام،برائے عــــہ۲ نام اسلام کا ادعاہوکر،قرآن پر صراحۃً انکار کا ٹٹوخردرگل ہے،لہذا وہاں تحریف معنوی کے چال چلتے اور کلام اﷲ کو الٹتے بدلتے ہیں کہ جب آیت سے مسلمانوں کو ہاتھ خالی کرلیں پھر گونہ وحی شیطانی کا رستہ کھل جائے گا" وَ اللہُ مُتِمُّ نُوۡرِہٖ وَلَوْ کَرِہَ الْکٰفِرُوۡنَ ﴿۸"[1] (اور اﷲ کو اپنا نور پوراکرنا ہے اگرچہ برامانیں کافر۔ت)

سوم یعنی اس طائفہ کا مکذب تفسیر حضور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہونا وہ ہرادنی خادم حدیث پر روشن یہاں اجمالی دو حرف ذکر کریں،صحیح مسلم شریف ومسند امام احمد وسنن ابوداؤد و جامع ترمذی وسنن ابن ماجہ وغیرہا میں ثوبان رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

انہ سیکون فی امتی کذابون ثلٰثون کلھم یزعم انہ نبی وانا خاتم النبیین لانبی بعدی[2]۔

بیشك میری امت دعوت میں یا میری امت کے زمانے میں تیس کذاب ہوں گے کہ ہر ایك اپنے آپ کو نبی کہے گا اور میں خاتم النبیین ہوں کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔

امام احمد مسند اور طبرانی معجم کبیر اور ضیائے مقدسی صحیح مختارہ میں حذیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

یکون فی امتی کذابون ودجالون سبعۃ وعشرون من ھم اربعۃ نسوۃ وانی خاتم النبیین لانبی بعدی[3]۔

میری امت دعوت میں ستائیس دجال کذاب ہونگے ان میں چار عورتیں ہوں گی حالانکہ بیشك میں خاتم النبیین ہوں کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔

 صحیح بخاری وصحیح مسلم و سنن ترمذی وتفسیر ابن ابی حاتم وتفسیر ابن مردود یہ میں جابر رضی اﷲ عنہ

عــــہ۱:دیکھو براہین قاطعہ گنگوہی۔                 عــــہ۲:دیکھو تحذیر الناس


 

 



[1] القرآن لاکریم۶۱/ ۸

[2] جامع ترمذی ابواب الفتن باب ماجاء لاتقوم الساعۃ حتے یخرج کذابون امین کمپنی دہلی ۲/ ۴۵

[3] المعجم الکبیر للطبرانی ترجمہ حذیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ حدیث ۳۰۲۶ مکتبہ فیصلیہ بیروت ۳/ ۱۷۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن