30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دوم اس لئے کہ قرآن عظیم میں حضرات انبیائے کرام
علیہم افضل الصلوٰۃ والسلام کاذکر پاك بہت وجوہ مختلفہ سے وارد:
(۱)فردًافردًا خواہ بتصریح اسماء یہ صرف چھبیس۲۶
کے لئے ہے:۱ آدم،۲ادریس،۳نوح،۴ہود،۵صالح،۶ابراہیم،
۷اسحق،۸ اسمٰعیل، ۹لوط،۱۰یعقوب،۱۱یوسف،۱۲ایوب،۱۳شعیب،۱۴موسٰی،۱۵ہارون،۱۶الیاس،۱۷الیسع،۱۸ذوالکفل،۱۹داؤد،۲۰سلیمان،۲۱عزیر،۲۲یونس،
۲۳زکریا، ۲۴یحٰیی،۲۵عیسیٰ،۲۶محمد صلی
اﷲ تعالٰی علیہ وعلیہم وبارك وسلم یابرسبیل ابہام مثل" قَالَ لَہُمْ نَبِیُّہُمْ"[1] (اشمویل) (ان کو ان کے نبی(شمویل)نے کہا" وَ اِذْ قَالَ مُوۡسٰی لِفَتٰىہُ"[2] (یوشع)فوجد اعبد امن عبادنا
خضرعلیہم الصلٰوۃ والسلام
اور جس وقت انہوں نے نوجوان(یوشع)سے کہا"توپایا حضرت موسٰی اور یوشع نے ہمارے
بندوں میں سے ایك بندہ حضرت خضر علیہم الصلوٰۃ والسلام۔ت)(۲)یابرسبیل عموم واستغراق اور یہی اوفرواکثر ہے،مثل قولہ تعالٰی:
|
" قُوۡلُوۡۤا اٰمَنَّا بِاللہِ وَمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡنَا"(الٰی قولہ تعالٰی) " وَمَاۤ اُوۡتِیَ النَّبِیُّوۡنَ مِنۡ رَّبِّہِمْۚ لَا نُفَرِّقُ بَیۡنَ اَحَدٍ مِّنْہُمْ۫"[3]، وقال تعالٰی" وَلٰکِنَّ الْبِرَّ مَنْ اٰمَنَ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الۡاٰخِرِ وَ الْمَلٰٓئِکَۃِ وَ الْکِتٰبِ وَ النَّبِیّٖنَۚ "[4]،وقال تعالٰی" تِلْکَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَہُمْ عَلٰی بَعْضٍۘ"[5]،وقال تعالٰی " کُلٌّ اٰمَنَ بِاللہِ وَمَلٰٓئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ۟"[6]،وقال تعالٰی" لَا نُفَرِّقُ بَیۡنَ" |
یوں کہو کہ ہم ایمان لائے اﷲپر اور اس پر جو ہماری طرف اترا(الی قولہ تعالٰی)اور جو عطا کئے گئے باقی انبیاء اپنے رب کے پاس سے ہم ان میں کسی پر ایمان میں فرق نہیں کرتے۔اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا:ہان اصل نیکی یہ ایمان لائے اﷲ اور قیامت اور فرشتوں اور کتاب اور پیغمبروں پر۔اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا:یہ رسول ہیں کہ ہم نے ان میں ایك کو دوسرے پرافضل کیا۔اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا:سب نے مانا اﷲ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں کو۔اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا: |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع