30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یستلزم انکار النص المجمع علیہ المعلوم من الدین بالضرورۃ [1]۔ |
تقاضا نہیں کرتا میں کہوں گا یہ بات درست نہیں کیونکہ اس کا یہ قول اس نص قرآنی کے انکار کو مستلزم ہے جس سے ایسا حکم ثابت ہورہا ہے جو متفق طور پر ضروریات دین میں سے ہے۔(ت) |
تو اگر چہ یہ طائفہ آیہ کریمہ میں استغراق کے انکار سے ختم تام نبوت پر دلائل قطعیہ سے مسلمانوں کا ہاتھ خالی نہیں کرسکتا،مگر اپنا ہاتھ ایمان سے خالی کرگیا،ہاں اگرارباب طائفہ صراحۃً ایمان لائیں کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے زمانہ میں خواہ حضور کے بعد،کبھی کسی جگہ کسی طرح کی کوئی نبوت کسی کو نہیں مل سکتی،حضور کے خاتم النبیین وآخر الانبیاء والمرسلین ہونے میں اصلًا کوئی تخصیص تاویل تقیید تحویل نہیں اور ان تمام مطالب کو نصوص قطعیہ و اجماع یقینی وضروریات دین سے ثابت یقینا مانیں ان تمام طوائف ملعونہ مذکورہ ان کے اکابر کو صاف صاف کافر مرتد کہیں،صرف بزعم خود اپنی نحوی ومنطقی جہالتوں،بطالتوں،کج فہمیوں کے باعث آیہ کریمہ میں لام عہد لیں اور استغراق نا مستقیم سمجھیں تو اگرچہ بوجہ انکار تفسیر متواتر اجماعی قطعی اسلوب فقہی اس پر اب بھی لزوم کفر مانے مگر از انجا کہ اس نے اعتقاد صحیح کی تصریح اور کبرائے منکرین کی تکفیر صریح کردی اس کی تکفیر سے زبان روکنا ہی مسلك تحقیق و احتیاط ہوگا،
امام مکی بعد عبارت مذکورہ فرماتے ہیں:
|
ومن ثم یتجہ انہ لوقال الخمر حرام ولیس فی القراٰن نص علی تحریمہ لم یکفر لانہ الاٰن محض کذب وھو لاکفر بہ اھ[2]۔ |
اسی وجہ سے یہ توجیہ کی جاتی ہے کہ اگر کوئی کہتا ہے شراب تو حرام ہے لیکن قرآن میں اس کی تحریم پر نص نہیں تو وہ کافرنہ ہوگااس لیے کہ اب وہ محض جھوٹ بول رہا ہے اور اس سے وہ کافر نہ ہو گا ۔اھ(ت) |
اقول: وباﷲ التوفیق(میں کہتا ہوں اور توفیق اﷲ تعالٰی سے ہے۔ت)اس تقدیر اخیر پر بھی اس قدر میں شك نہیں کہ یہ ۱طائفہ خائفہ یارومعین،مرتدین وکافرین و۲بازیچہ کنندہ کلام رب العالمین،و۳مکذب تفسیر حضور سید المرسلین و۴مخالف اجماع جمیع مسلمین و۵سخت بدعقل وگمراہ وبددین ہے۔
اول تو ظاہر ہی ہے کہ نفی استغراق وتجویز عہد میں یہ ان کفار کا ہم زبان ہوا بلکہ ان خبیثوں نے تو بطور احتمال ہی کہا تھا"جائز ہے کہ عہد کے لئے ہو"اور اس نے بزعم خود عہد کے لئے ہونا واجب مانا اور استغراق کو باطل ومردود جانا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع