30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہاں مگر الحمد ﷲ مسلمان نہ ان ملعون ناپاك وساوس کو رب العالمین میں سنیں نہ ان خبیث گندے وساوس کو خاتم النبیین میں،
|
"m اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸﴾"[1]، " اِنَّ الَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ لَعَنَہُمُ اللہُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ وَ اَعَدَّ لَہُمْ عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿۵۷﴾"[2]۔ |
ارے ظالموں پرخدا کی لعنت،بیشك جو ایذا دیتے ہیں اﷲ اور اس کے رسول کو ان پر اﷲ کی لعنت ہے دنیا اور آخرت میں اﷲ نے ان کے لئے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے(ت) |
یہ طائفہ خائفہ خارجیہ جن سے سوال ہے اگر معلوم ہو کہ حضور پر نور خاتم الانبیاء ومرسلین صلی اﷲتعالٰی علیہ وعلیہم اجمعین کے خاتم ہونے کوصرف بعض انبیاء سے مخصوص کرتا ہے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے روز بعثت سے جب یا اب کبھی کسی زمانے میں کوئی نبوت، اگرچہ ایك ہی،اگرچہ غیر تشریعی،اگرچہ کسی اور طبقہ زمین،یا کنج آسمان میں اگرچہ کسی اور نوع انسانی میں واقع مانتا،یاباوصف اعتقاد عدم وقوع محض بطوراحتمال شرعی وامکان وقوعی جائز جانتا یہ بھی سہی مگر جائز ومحتمل ماننے والوں کو مسلمان کہتا یا طوائف ملعونہ مذکورہ،خواہ ان کے کبراء یا نظراء کی تکفیر سے باز رہتا ہے،تو ان سب صورتوں میں یہ طائفہ خائفہ خود بھی قطعا یقینا اجماعًا ضرورۃً مثل طوائف مذکورہ قادیانیہ وقاسمیہ وامیریہ ونذیریہ وامثالہم لعنہم اﷲ تعالٰی کافر ومرتد ملعون ابد ہے قٰتَلَہُمُ اللہُ ۚ اَنّٰی یُؤْفَکُوۡنَ ﴿۳۰﴾"[3] (اﷲ انہیں مارے کہاں اوندھے جاتے ہیں۔ت)کہ ضروریات دین کا جس طرح انکار کفر ہے یونہی ان میں شك و شبہہ اور احتمال خلاف،ماننا بھی کفر ہے یونہی ان کے منکر یا ان میں شاك کو مسلمان کہنا اسے کافر نہ جاننا بھی کفر ہے۔بحرالکلام امام نسفی وغیرہ میں ہے:
|
من قال بعد نبینا یکفر لانہ انکر النص وکذٰلك لو شك فیہ[4]۔ |
جو شخص یہ کہے کہ ہمارے نبی کے بعد نبی آسکتا ہے وہ کافر ہے کیونکہ اس نے نص قطعی کا انکار کیا،اسی طرح وہ شخص جس نے اس کے بارے میں شك کیا۔(ت) |
درمختار وبزازیہ ومجمع الانہروغیرہا کتب کثیرہ میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع