دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

لکھا کہ"الف لام عــــہ۱ خاتم النبیین میں جائز ہے کہ عہد کے لئے ہو اور برتقدیر تسلیم استغراق جائز ہے کہ استغراق عرفی کےلئے ہو اور برتقدیر حقیقی جائز ہے کہ مخصوص البعض ہو اور بھی عام کے قطعی ہونے میں بڑا اختلاف ہے کہ اکثر علماء ظنی ہونے کے قائل ہیں"ان شیاطین سے بڑھ کر'اور بعض ابلیسیوں نے لکھا کہ"اہل اسلام عــــہ۲ کے بعض فرقے ختم نبوت کے ہی قائل نہیں اور بعض قائل ختم نبوت تشریعی کے ہیں نہ مطلق نبوت کے"

الی غیرذٰلك من الکفریات الملعونۃ والارتدادات المشحونۃ بنجاسات ابلیس وقاذورات التدلیس لعن اﷲ قائلھا وقاتل اﷲ قابلیھا۔

دیگر کفریات ملعونہ اور ارتدادات جو ابلیس کی نجاستوں اور جھوٹ کی پلیدوں کو متضمن ہے اﷲ تعالٰی کی اس کے قائل پر لعنت ہو اور اسے قبول کرنیوالے کو اﷲ تعالٰی برباد فرمائے۔ (ت)

یہ سب تاویل رکیك ہیں یا عموم واستغراق"النبیین"میں تشویش وتشکیك سب کفر صریح وارتداد قبیح،اﷲ ورسول نے مطلقًا نفی نبوت تازہ فرمائی،شریعت جدیدہ وغیرہا کی کوئی قید کہیں نہ لگائی اور صراحۃً خاتم بمعنی آخر بتایا،متواتر حدیثوں میں اس کا بیان آیا اور صحابہ کرام رضوان اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین سے اب تك تمام امت مرحومہ نے اسی معنی ظاہر ومتبادر وعموم استغراق حقیقی تام پر اجماع کیا اور اسی بنا پر سلفًا وخلفًا ائمہ مذاہب نے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے بعد ہر مدعی نبوت کو کافر کہا،کتبِ احادیث و تفسیر عقائد و فقہ ان کے بیانوں سے گونج رہی ہیں،فقیر غفرلہ المولی القدیر نے اپنی کتاب"جزاء اﷲ عدوہ بابائہ ختم النبوۃ ۱۳۱۷ھ میں اس مطلب ایمانی پر صحاح وسنن و مسانید ومعاجیم و جوامع سے ایك سو بیس حدیثیں اور تکفیر منکر کہ ارشادات ائمہ وعلمائے قدیم وحدیث و کتب عقائد واصول فقہ وحدیث سے تیس نصوص ذکر کئے وﷲ الحمد۔تو یہاں عموم واستغراق کے انکار خواہ کسی تاویل و تبدیل کا اظہار نہیں کرسکتا مگر کھلا کافر،خد اکا دشمن قرآن کا منکر،مردودوملعون،خائب وخاسر،والعیاذ باﷲالعزیز القادر،ایسی تشکیکیں تو وہ اشقیاء،رب العٰلمین میں بھی کرسکتے ہیں کہ جائز ہے لام عہد کے لئے ہو یا استغراق عرفی کے لئے یا عام مخصوص منہ البعض یا عالمین سے مراد عالمین زمانہ کقولہ تعالٰی" وَاَنِّیۡ فَضَّلْتُکُمْ عَلَی الْعٰلَمِیۡنَ﴿۴۷﴾ "

[1] (جیسے کہ باری تعالی کا فرمان ہے:اور میں نے تم کو جہاں والوں پر فضیلت دی۔ت)اور سب کچھ سہی پھر عام قطعی تو نہیں خدا کا پروردگار جمیع عالم ہونا یقینی

عــــہ۱:ناصر المومنین سہسوانی۱۲

عــــہ۲:تحریراسمی زندیق پشاور ی۱۲


 

 



[1] القرآن الکریم۲/ ۴۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن