30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
استغراق کا ہے بایں معنی کہ سوائے حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے کوئی نبی نہ آپ کے زمانہ میں ہواور نہ بعد آپ کے قیامت تك کوئی نبی ہو نبوت آپ پر ختم ہوگئی آپ کل نبیوں کے خاتم ہیں،بعد وعظ مولوی ابراہیم صاحب کے راحت حسین طالب علم مدرسہ اسلامیہ بہار کے مجاور در گاہ نے باعانت بعض معاون روپوش بڑے دعوے کے ساتھ مولوی ابراہیم صاحب کی تقریر مذکور کی تردید کی اورصاف لفظوں میں کہا کہ لفظ"النبیین"پر الف لام استغراق کا نہیں ہے بلکہ عہد خارجی کا ہے،چونکہ یہ مسئلہ عقائد ہے لہذا اس کے متعلق چند مسائل نمبروار لکھ کر اہل حق سے گزارش ہے کہ بنظرِ احقاق ہر مسئلہ کا جواب باصواب بحوالہ کتب تحریر فرمادیں تاکہ اہل اسلام گمراہی و بدعقیدگی سے بچیں:
(۱)راحت حسین مذکور کا کہنا کہ"النبیین"پر الف لام عہد خارجی کا ہے استغراق کا نہیں۔یہ قول صحیح اور موافق مذہب منصور اہل سنت وجماعت کے ہے یا موافق فرقہ ضالہ زید یہ کے؟
(۲)نفی استغراق سے آیہ کریمہ کا کیا مفہوم ہوگا؟
(۳)برتقدیر صحت نفی استغراق اس آیہ سے اہل سنت کا عقیدہ کہ حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کل انبیاء کے خاتم ہیں،ثابت ہوتا ہے کہ نہیں اور اہل سنت اس آیہ کو مثبت خاتمیت کاملہ سمجھتے ہیں یانہیں؟
(۴)اگر آیت مثبت کلیت نہیں ہوگی تو پھر کس آیت سے کلیت ثابت ہوگی اور جب دوسری آیت مثبت کلیت نہیں تو اہل سنت کے اس عقیدے کا ثبوت دلیل قطعی سے ہرگز نہ ہوگا۔
(۵)جس کا عقیدہ ہو کہ حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کل انبیاء کے خاتم نہیں ہیں،اس کے پیچھے اہلسنت کو نماز پڑھنا جائز ہے یانہیں؟
(۶)اس باطل عقیدے کے لوگوں کی تعظیم و توقیر کرنی اور ان کو سلام کرنا جائز ہوگا یا ممنوع؟
(۷)کیا سنی حنفی کو جائز ہے کہ جو شخص حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو کل انبیاء کا خاتم نہ سمجھے اس سے دینی علوم پڑھیں یا اپنی اولاد کو علم دین پڑھنے کے واسطے ان کے پاس بھیجیں،فقط المستفتی محمد عبداﷲ۔
دلائل خارجیہ عــــــہ
دلیل اول:توضیح ص۱۰۰میں ہے:
|
الاصل ای الراجح ھوالعھد الخارجی |
اصل یعنی راجح عہد خارجی ہی کا ہے اس لئے عہد خارجی |
عــــــہ:چونکہ خاتم النبیین میں الف لام عہد خارجی کے قائل ہیں لہذا خارجیہ لکھے گئے ہیں۱۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع