30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
(۱)یہ کہہ کر کہ میں نے تمہیں یہ وعظ قرآن وحدیث سے سنایا ہے یہ کہنا کہ معلوم نہیں جھوٹ ہے یاسچ قرآن عظیم کے صدق میں شك کرنا ہے اور تاویل بعید کی یہاں کچھ حاجت نہیں،اول تو الفاظ اس کے مساعد نہیں پھر سوال دوم میں بیان مسائل سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واعظ ہر وعظ میں مسلمانوں کو بہشتی زیور منگانے کی ترغیب دیتا ہے ایسا ہے تو عقیدہ کا دیوبندی معلوم ہوتا ہے اور دیوبندیوں کے نزدیك قرآن مجید کے صدق میں ضرورشك ہے وہ اﷲ عزوجل کو وجوبًاسچا نہیں جانتے بلکہ صاف تصریح کرتے ہیں کہ معاذاﷲ وہ امکانًاجھوٹاہے پھر وعظ کو قرآن وحدیث سے بتا کر اس کے صدق وکذب میں شك کرنا ضرور کلمہ کفر ہے،مسلمانوں کو ایسے شخص کاوعظ سننا اور اسے وعظ کی مسند پر بٹھانا حرام ہے۔
(۲)بہشتی زیور ایك ایسے شخص کی تصنیف ہے جس نے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو صریح گالی دی اور جس کی نسبت تمام علمائے حرمین شریفین نے بالاتفاق حسام الحرمین میں فرمایا ہے کہ:
|
من شك فی کفرہ وعذابہ فقد کفر[1]۔ |
جو اس کو باتوں پر مطلع ہوکر اسے مسلمان جاننا درکنار اس کے کافر ہونے میں شك بھی کرے وہ بھی کافر۔ |
بہشتی زیور کا دیکھنا عوام مسلمان بھائیوں کو حرام ہے اس میں بہت سے مسائل گمراہی کے اور بہت سے مسائل غلط وباطل ہیں اور یہی کیا تھوڑ ا ہے کہ وہ ایسے کی تصنیف ہے جس کو مکہ معظمہ ومدینہ منورہ کے علمائے کرام باتفاق فرمارہے ہیں کہ اس کے کفر میں شك کرنا بھی کفر ہے۔زیادہ اطمینان درکار ہوتو کتاب حسام الحرمین علی منحر الکفر والمین مطبع اہل سنت وجماعت بریلی سے طلب کیجئے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۸۷: ازشہر بریلی مرسلہ شوکت علی صاحب فاروقی ۲۷شوال ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کفار کَے قسم کے ہوتے ہیں اور ہر ایك کی تعریف کیا ہے اور صحبت کون سے کفار کی سب سے زیادہ مضر ہے؟بینواتوجروا۔
الجواب:
اﷲ عزوجل ہر قسم کفر و کفار سے بچائے،کافر دو قسم ہے:اصلی ومرتد۔اصلی وہ کہ شروع سے کافر اور کلمہ اسلام کا منکر ہے،یہ دو قسم ہے:مجاہر ومنافق،مجاہروہ کہ علی الاعلان کلمہ کا منکر ہو اور منافق وہ کہ بظاہر کلمہ پڑھتا اور دل میں منکر ہو،یہ قسم حکم آخرت میں سب اقسام سے بدتر ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع