دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

وہ خداورسول کو جان سے زیادہ زیادہ سجھتا ہے،خدا سے کئی مرتبہ دعامانگی مگر خدا کا حکم نہیں ہوا ان سے پہلے وہ عاجز آگیا ان باتوں سے،اورنماز میں بھی برے خیالات آتے ہیں،وہ اپنے اسلام کا پکا ہے،وہ خدا ورسول سے بہت خوش ہے،کئی آدمی نے خداورسول کو برا کہا اس نے ان کو مارا مگر جنہوں نے بر اکہاوہ کافر تھا،یہ سب بیٹے بیٹیاں کس کی ہیں،کیا آدم علیہ السلام کی یا اپنے ماں باپوں کی؟

الجواب:

برے خیالات اگر آئیں اور انہیں جمایا نہ جائے،نہ بالقصد انہیں زبان سے ادا کیا جائے،تو اس سے اسلام میں کچھ فرق نہیں آتا اور جہاں تك مجبوری ہے گناہ بھی نہیں،اور وہ سراج الحق والا فقرہ بار بار کہنا گناہ سے کوئی تعلق نہیں رکھتا،خلل دماغ کا ایك شعبہ ہے والعیاذ باﷲ تعالٰی برے وسوسے جب دل میں آئیں فورًا اﷲ عزوجل کی طرف رجوع کرے اور کہے:

امنا باﷲ ورسولہ" ہُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظّٰہِرُ وَ الْبَاطِنُ ۚوَ ہُوَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۳﴾"[1]

میں اﷲ اور اس کے رسول پر ایمان لایا"وہی اول وہی آخر وہی ظاہر وہی باطن اور وہی سب کچھ جانتا ہے"(ت)

اور لاحول شریف پڑھے اور خشکی دماغ کا طبی معالجہ بھی چاہئے،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۸۵تا۸۶:ازدادھن پور گجرات قریب احمد آباد قریب احمد آباد مرسلہ حکیم محمد میاں صاحب۱۷جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ

(۱)ایك مولوی صاحب بعد ختم ہونے وعظ کے فرمانے لگے کہ ہم نے جو وعظ آپ صاحبوں کو سنایا ہے وہ کلام اﷲاور حدیث سے سنایا ہے،نہیں معلوم کہ یہ جھوٹ ہے یا سچ،اس بات کا علم خداکو ہے،یہ الفاظ مولوی صاحب نے کیوں فرمائے،ایسا کہنے سے آدمی گنہگار ہوتا ہے یانہیں؟بینواتوجروا۔

(۲)مذکور مولوی صاحب ہر وعظ میں بہشتی زیور کے لئے خاص حکم دیتے ہیں،وہ کتاب مولوی اشرف علی تھانوی صاحب کی تصانیف سے ہے،بہت سے ذی علم لوگوں کو شك ہے اور بہشتی زیور پڑھنے کو منع کرتے ہیں اس کی وجہ کیا ہے،اس کتاب میں کون سے مسائل غلط ہیں اور ان کون سے صحیح؟ان کا خلاصہ اور آپ اس کتاب کےلئے کیا ارشاد فرماتے ہیں؟


 

 



[1] القرآن الکریم۵۷/ ۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن