30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بِغَیۡرِ حِسَابٍ﴿۳۷﴾"[1]وقال اﷲ تعالٰی " قَالَ الَّذِیۡ عِنۡدَہٗ عِلْمٌ مِّنَ الْکِتٰبِ اَنَا اٰتِیۡکَ بِہٖ قَبْلَ اَنۡ یَّرْتَدَّ اِلَیۡکَ طَرْفُکَ ؕ"[2]۔ |
جسے چاہے بے گنتی دے(ت)اﷲتعالٰی نے فرمایا:اس نے عرض کی جس کے پاس کتاب کا علم تھا کہ میں اسے حضور میں حاضر کردوں گا ایك پل مارنے سے پہلے۔(ت) |
اور حضور ولی الاولیاء،غوث الاقطاب ملاذ الابدال والا فراد رضی اﷲ تعالٰی عنہ وعنہم کی شانِ اقدس میں زبان درازی نہ کرے گا مگر رافضی تبرائی۔
|
" وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪ "[3]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اب جاننا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ۸۲تا۸۴: از مراد آباد محلہ قائم کی بیریاں مرسلہ محمد مختار ۱۰جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ.
(۱)ایك شخص کے دل میں زبان میں برے خیال نکلتے ہیں وہ نماز پڑھنے سے عاجز آگیا ہے چنانچہ لاحول،سورہ ناس،درود شریف،قرآن شریف پڑھتا ہے تو بھی اس کے دل میں برے خیالات آتے ہیں اور ایك بات زبان سے برابر دل سے برابر نکلا کرتی ہے مثلاسراج الحق بیٹا کس کا،اپنے ماں باپ کا،اور فحش خیالات بیٹے بیٹیوں،ماں باپ کے بارے میں ہر وقت برے خیالات بہت۔
(۲)برے خیالات یہ بہت دھوکے انجانی بیوقوفی زبان سے،دل جان سے ہیں،نعوذ باﷲ خدا کا شریك نکلا،پھر یہ نکلا خدا وحدہ لاشریك ہے،رسول برحق ہیں یہ خیال بہت جلد دھوکے سے نکلا،ایك ماہ میں تین بار،ایك دفعہ ایك یوم میں دوسرا آٹھ یوم میں تیسرا سولہ یوم میں نکلا پھر یہ خیالات نہیں نکلتے،پھر دل زبان سے یہ نکلا کہ خداوحدہ لاشریك ہے جبکہ ہزار ہاباتوں کے بعد جب کہ زبان نہیں رکتی تھی،وہ روکتا تھا مگر وہ نہیں رکتی تھی،دل میں دنیا کے خیالات بہت برے تھے وہ یہ ہیں خدانے کسی کو بیٹا بیٹی مال اسباب دیا ہے سب یہیں رہے گا بس خدا کی بات اچھی ہے دل میں یہی بیٹوں بیٹیوں کے خیالات،وہ بخشاجائے گا یانہیں؟مسلمان رہایانہیں ؟گنہگار ہوایانہیں۔
(۳)وہ ہمیشہ لوگوں کو نیك تعظیم دیتا ہے،خدانے جو بتایا ہے نماز روزہ اور بہت باتوں کی،وہ قرآن اور خدا رسول کی محبت کرتا ہے جو خداورسول کو برا اور قرآن کو براکہتا ہے اس کو جان سے مارنے کو تیار ہے،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع