30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بڑھ کر ہیں کہ وہ چڑتے ہیں یہ فقط منکر۔
(۴)ایك بے معنی بات ہے صرف اتنے لفظ محتاجِ توجیہ نہیں۔
(۵)شرکت عبادت گاہ کفار صریح کفر ہے کیونکہ ہدایت یارد کو جانا شرکت نہیں ہوسکتا،کتب دینیہ میں تصریح ہے کہ معابدکفار میں جانا مکروہ ہے کہ وہ ماوائے شیاطین ہیں کمافی ردالمحتار وغیرہ(جیسا کہ ردالمحتار وغیرہ میں ہے۔ت)نہ کہ شرکت کہ صریح کفر ہے اور کفر کو ہلکا جاننا بھی کفر ہے نہ کہ معاذاﷲ مستحب بلکہ سنت بلکہ فرض ٹھہرانا،
|
اباﷲواٰیتہ ورسلہ کنتم تستھزؤن،لاتعتذروا قد کفرتم بعدایمانکم[1]۔ |
کیااﷲ اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول سے ہنستے ہو بہانے نہ بناؤ تم کافر ہوچکے مسلمان ہوکر۔(ت) |
(۶)عجب ہے کہ سائل اس سے وہ کلمات نقل کرکے پھر اس کا مقلد ہونا پوچھتا ہے وہ مقلد ضرور ہے مگر ابلیس کا،
|
قال اﷲ تعالٰی اِسْتَحْوَذَ عَلَیۡہِمُ الشَّیۡطٰنُ فَاَنۡسٰىہُمْ ذِکْرَ اللہِ ؕ اُولٰٓئِکَ حِزْبُ الشَّیۡطٰنِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ الشَّیۡطٰنِ ہُمُ الْخٰسِرُوۡنَ ﴿۱۹﴾"[2] |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:ان پر شیطان غالب آگیا تو انہیں اﷲ کی یاد بھلادی،وہ شیطان کے گروہ ہیں،سنتا ہے بیشك شیطان ہی کا گروہ ہار میں ہے۔(ت) |
(۷)معلوم نہیں سائل نے اس کا پہلا عقیدہ معجزہ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کو غلط بتانا غلط لکھ دیا یا صحیح،اگر غلط لکھا تو کیوں،اور صحیح لکھا تو اس کے بعد ان باتوں کی کیا گنجائش رہی،ائمہ مجتہدین پر دست اندازی کرنیوالا گمراہ سہی کافر تو نہیں،تکذیب معجزات کرنے والا تو کافر ہے۔گنہگا پر شاد یا مسیح چرن سے اس کی کیا شکایت کہ توہمارے ائمہ پر کیوں اعتراض کرتا ہے۔
(۸)کراماتِ اولیاء کا انکار گمراہی ہے،
|
قال اﷲ تعالٰی کُلَّمَا دَخَلَ عَلَیۡہَا زَکَرِیَّا الْمِحْرَابَۙ وَجَدَ عِنۡدَہَا رِزْقًاۚ قَالَ یٰمَرْیَمُ اَنّٰی لَکِ ہٰذَاؕ قَالَتْ ہُوَ مِنْ عِنۡدِ اللہِؕ اِنَّ اللہَ یَرْزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:جب زکریا اس کے پاس اس کی نماز پڑھنے کی جگہ جاتے اس کے پاس نیا رزق پاتے،کہا اے مریم!یہ تیرے پاس کہاں سے آیا،بولیں وہ اﷲ کے پاس سے ہے بیشك اﷲ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع