دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

خاموش رہتا ہے شرعًا کیا حکم ہے؟

الجواب:

(۱)جوشخص معجزاتِ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کوغلط بتائے کافر مرتد ہے،مستحقِ لعنت ابد ہے۔حضور سیدنا عیسی علیہ الصلوٰۃ والسلام کے معجزہ احیائے موتی کا غلط کہنے والا بھی یقینا کافر مرتد ہے اور وہ تاویل کہ احوال قوم زندہ کرنا مراد ہے،اسے کفر وارتداد سے نہ بچائے گی کہ ضروریات دین میں تاویل مسموع نہیں۔عقائد امام مفتی الثقلین مفتی الجن والانس عمر نسفی رضی اﷲ تعالٰی عنہ میں ہے:

النصوص تحمل علی ظواھرھا والعد ول عنہا الی معان یدعیہا اھل الباطن الحاد[1]۔

نصوص کو اپنے ظاہر ہی پر محمول کیا جائے گا اور اس سے ایسے معانی کی طرف عدول جن کا دعوٰی اہل باطن نے کیا سراسر الحاد ہے(ت)

شرح میں ہے:

الحاد ای میل وعدول عن الاسلام واتصال و التصاق بالکفر لکونہ تکذیبا للنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فیما علم مجیئہ بہ بالضرورۃ[2]۔

الحاد یعنی اسلام سے عدول اعراض ہے اور یہ کفر کے ساتھ اتصال ہے کیونکہ یہ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی ان معاملات میں تکذیب ہے جن کا لانا آپ سے بالضرورۃ ثابت ہے(ت)

شفاء قاضی عیاض میں ہے:

التاویل فی الضروری لایسمع[3]۔

ضروریاتِ دین میں تاویل مسموع نہیں۔(ت)

(۲)سبحان اﷲ!جب وہ معجزات انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کو غلط کہتا ہے تو اس سے اس کی کیا شکایت کہ فتاوٰی قاضی خاں وعالمگیری کو نہیں مانتا جو اﷲ اور اس کے رسولوں کی تکذیب کرچکا اس سے توہین علم وعلماء کا گلہ فضول ہے،ماعلی مثلہ بعد الخطاء(خطا کے بعد اس کی مثل مجھ پر نہیں۔ت)

(۳)قربانی کا انکار ضلالت ہے،یہ ہندوتو سارے کے سارے گائے کی قربانی سے کتنا چڑتے ہیں،غایت یہ کہ یہ ایك بات میں ہندوؤں سے بڑھ گیا کہ مطلقًا قربانی کے وجوب کا منکر ہوا اور ایك بات میں ہندو اس سے


 

 



[1] عقائد نسفی مع الشرح مطبوعہ دارالاشاعت العربیہ قندھار افغانستان ص۱۱۹

[2] شرح عقائد نسفی مطبوعہ دارالاشاعت العربیہ قندھار افغانستان ص۱۱۹

[3] کتاب الشفاء للقاضی عیاض القسم الرابع فی تصرف وجوہ الاحکام الخ مکتبہ شرکت صحافیہ ترکی ۲/ ۲۱۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن