دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

شامت نفس یا اپنے اولیاء کی حماقت یا ضلالت سے مرزائی کے ساتھ نکاح کرکے زنا میں مبتلا ہے،اب جو بچے ہوں گے جب تك ناسمجھ رہیں گے اورسمجھ کی عمر پر آکر خود مرزائیت اختیار نہ کریں گے اس وقت تك وہ اپنی ماں کے اتباع سے مسلمان ہی سمجھے جائیں گے،

فان الولد یتبع خیر الابوین دینا فکیف من لیس لہ الاالام فان ولدالزنا لااب لہ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

بچہ والدین میں سے اس کے تابع ہوتا ہے جس کا دین بہتر ہو تو اس وقت کیا حال ہوگا جب اس کی صرف ماں ہی ہو کیونکہ ولد زنا کا باپ نہیں ہوتا۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ۷۴تا۸۱:                       از مقام رانچی محلہ اوپر بازار مرسلہ عبدالرب صاحب    ۳جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ

جو کہے:(۱)معجزاتِ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام غلط ہیں،معجزہ حضرت سیدنا عیسی(علیہ السلام)مردہ کو زندہ کرنا غلط ہے،مطلب اس کا احوالِ قوم کو زندہ کرنا ہے ایسے شخص کے واسطے کیاحکم ہے شرعًا؟

(۲)کتاب فتاوٰی عالمگیری وقاضی خاں بے اعتبار ہیں،توہین علماء دین قول بکر سے متصور ہے یانہیں؟شرعًاکیاحکم ہے؟

(۳)قربانی کرنے کی ضرورت نہیں اﷲ تعالٰی گوشت و خون کا محتاج نہیں،نہ اس تك پہنچتا ہے،بلکہ تمہارا تقوٰی پہنچتا ہے،قربانی کے جانور کی قیمت مدرسہ میں دینا افضل ہے،غور فرمایاجائے کہ بکر نے ترك وجوب پر حملہ کیا یانہیں شرعًا کیا حکم ہے؟

(۴)حضرت منصور کا دار پر کھنچا جانا امور سلطنت ومتہم ہونے کیوجہ سے نہ تھا نہ اور کسی وجہ سے،شرعًا کیاحکم ہے؟

(۵)بکر عبادت گاہ کفار میں نہ بہ نیت تفریح طبع و دیکھنے کے جاتا ہے بلکہ شرکت عبادت گاہ کفار کو فرض و سنت ومستحب ٹھہراتا ہے،شرعًا کیا حکم ہے؟

(۶)بکر پردہ حنفیت میں کار بندوہابیت ہے،وہابیوں کی حمایت اور اہلسنت وتمامی مفسرین وفقہاء کی توہین کرتا ہے،میلاد وقیام کے متعلق الفاظ ناشائستہ و بدعت سیئہ کہتا ہے،بکر کی اقتداء جائز ہے یانہیں؟اور بکر در حقیقت مقلد ہے یاغیر مقلد؟

(۷)بکر محض بپاس کلام واثبات مدعا اپنے بزور زبان عبارات فقہیہ کو تحریف کیا ہے،بکر دست انداز اقوال ائمہ مجتہدین پر ہے یانہیں؟شرعًا کیا حکم ہے؟

(۸)بکرجناب کنز الفقراء تاج الاولیاء سیدنا عبدالقادر جیلانی(رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ)پر طعن وتکذیب کراماتِ اولیاء کرتا ہے و نیز دیگر اشخاص بھی بمقابلہ بکر کے حضرت کی شان میں طعن کرتے ہیں اور بکر


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن