30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
صورت مذکورہ میں زید کافر مرتد ہے،اس سے سلام،کلام مسلمانوں کو حرام اس کی شادی غمی میں شرکت حرام۔
|
قال اﷲ تعالٰی" اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾ "[1]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آنے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔(ت) |
بیمار پڑے تو اسے پوچھنے جانا حرام،اس کی قبر پر جانا حرام۔
|
قال اﷲ تعالٰی " وَلَا تُصَلِّ عَلٰۤی اَحَدٍ مِّنْہُمۡ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَاتَقُمْ عَلٰی قَبْرِہٖ "[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:او ران میں سے کسی کی میت پر کبھی نماز نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہونا۔(ت) |
عمر اس کے سب افعال پر آگاہ ہے اس نے توبہ بھی لینا نہ چاہی اور ایسی قرابت اس کے ساتھ کی مبتلائے گناہ عظیم و مستحقِ عذاب الیم ہوا۔
|
قال اﷲ تعالٰی" اِنَّکُمْ اِذًا مِّثْلُہُمْ ؕ"[3]،وقال اﷲ تعالٰی " وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ ؕ"[4]،وقال اﷲ تعالٰی " وَلَا تَرْکَنُوۡۤا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ ۙ"[5]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:ورنہ تم بھی انہیں جیسے ہو۔اور اﷲتعالٰی نے فرمایا:اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا تو وہ انہیں میں سے ہے۔اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اور ظالموں کی طرف نہ جھکو کہ تمہیں آگ چھوئے گی۔(ت) |
زید و عمر اگر توبہ نہ کریں تو مسلمانوں پر لازم ہے کہ انہیں یك لخت چھوڑدیں۔واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ۷۲تا۷۳: از بدایوں مرسلہ نتھو ونثار احمد سوداگران چرم ۱۸ربیع الآخر شریف ۱۳۳۶ھ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع