دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

حدیث میں نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من سود مع قوم فھو منھم [1]وفی لفظ من کثر سواد قوم[2]۔

جو کسی قوم کا مجمع بڑھائے وہ انہیں میں سے ہے۔

اور وہ جنہوں نے بت کے لانے پر شکریہ ادا کیا اور خوش ہوئے ان پر بھی بحکم فقہاء کفر لازم ہے غمز العیون میں ہے:

اتفق مشائخنا ان من رأی امرالکفار حسنا فقد کفر[3]۔

جس نے کافر کے عمل کو اچھا جانا وہ باتفاق مشائخ کافر ہوجاتا ہے(ت)

ان پر لازم ہے کہ توبہ کریں اور از سر نو کلمہ اسلام پڑھیں اور اپنی عورتوں سے نکاح جدید کریں واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۷۱: از موضع بیری پور ڈاکخانہ قصبہ علی گڑھ ضلع بریلی مرسلہ خان محمد خاں           ۱۳ربیع الآخر شریف ۱۳۳۶ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید آداب واحکام وارکان شریعت کا محض منکر ہے یعنی اہل ہنود کی پرستش گاہوں پر پوجا کرتا ہے،سراسر جو کام شرك و کفر کے ہنود کرتے ہیں ان کو زید بھی کرتا ہے اور بجائے محفل میلاد شریف کے مثل ہنود کے کتھا کی یعنی برہمن کو بلاکر پوریاں وغیرہ پکواکر اورہنود کو کھلا کر جن مسلمانوں سے رسم تھا ان کو کھلادیں اور ہنود کے ہوم رول میں چندہ دیا اور مسجد کے دینے سے انکار،صوم وصلوٰۃ کا منحرف بایں امور کہ زید میں موجود ہیں،عمر اپنی بیٹی زید کے بیٹے کو دینا چاہتا ہے ہر چند اس سے منع کیا گیا مگر قصدًا رسم گیا حتی کہ تاریخ شادی کی ٹھہرگئی،عمر کی زوجہ نے جواب دیا اور سخت کلامی کی کہ زید اگر بھنگی ہے توہم بھی بھنگی ہیں،عمر سے کہا گیا کہ تم کو اگر زید سے ملنا ہے تو اس کو توبہ استغفار کرادیا جائے،مگر عمر نہ مانا اور شرك و کفر کی حالت میں دیدہ دانستہ قرابت کی،آیا ہم جمیع مسلمان زید وعمر کے ساتھ کیسا معاملہ رکھیں،جو حکم شرع شریف کا ہو،نافذ ہو ایسا شخص بموجب شرع شریف کے مستوجب سزا ہے یانہیں،بینواتوجروا۔


 

 



[1] تاریخ بغداد ترجمہ ۵۱۶۷ عبداﷲ بن عتاب الخ دارالکتاب العربی بیروت ۱۰/ ۴۱

[2] نصب الرایہ لاحادیث الہدایہ بحوالہ مسند ابی یعلی المکتبۃ الاسلامیہ بیروت ۴/ ۳۴۶،کنز العمال حدیث۲۴۷۳۵ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱/ ۲۲

[3] غمزالعیون البصائر مع الاشباہ والنظائر کتاب السیر باب الردۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱/ ۲۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن