30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
واﷲتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔ |
منکرات مقبول نہیں ہوتیں۔واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(ت) |
مسئلہ۶۹: از شہر مالیگاؤں محلہ قلعہ قریب مسجد کلاں مرسلہ محمد صادق صاحب ۳ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ
اگر کوئی شخص آیاتِ قرآنی کو نہ مانے تو وہ شخص گناہگارہوگا یا نہیں؟اگر ہوتا ہے تو کس درجہ کا؟اور نماز اس کے پیچھے کیسی ہوتی ہے؟
الجواب:
آیت کو نہ ماننا یعنی انکار کرنا کفرہے اس کے پیچھے نماز کیسی،مگر عوام نہ ماننا اسے بھی کہتے ہیں کہ گناہ خلاف آیت قرآنی واقع ہوا ور اسے آیت سنائی گئی اور وہ اپنے گناہ سے باز نہ آیا یہ بازنہ آنا اگرمحض شامتِ نفس سے ہو،آیت پر ایمان رکھتا ہے،نہ اس سے انکار کرتا ہے نہ اس کا مقابلہ کرتا ہے تو گناہ ہے کفر نہیں،پھر اگر وہ گناہ خود کبیرہ ہو یا بوجہ عادت کبیرہ ہوجائے اور یہ شخص اعلان کے ساتھ اس کا مرتکب ہو تو فاسق معلن ہے اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی یعنی پڑھنی گناہ اور پڑھی ہوتو پھیرنی واجب،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۷۰: از چندوسی حسینی بازار مرسلہ غلام حسین صاحب ۳ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم،الحمدﷲ العلی العظیم والصلوۃ علی النبی الکریم واٰلہ وصحبہ المکرمین اٰمین! (کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ چندوسی میں مسلمانوں نے ہنود،مشرکین سے اتفاق کرنے میں یہ آثار ظاہر کئے کہ سوائے نوبت نقارے نوازی اور ناچ رنگ نا مشروع کے ایسا مبالغہ اور عروج ان کی رسوم جلادینے میں کہ بعض فریق تلک، قشقہ،سندے برہمنوں کے ہاتھ سے اپنی پیشانی پر کھنچوا کر خوش اور مسرور ہوا اور بعض فریق برہمنوں کے ساتھ جے رامچند رجی اور جے سیتاجی کی بول اٹھا اور بعض فریق نے ہمراہ ہنود تخت رواں نستہ عورتوں کے گشت کی اور وہ تخت رواں خلاف سالہائے گزشتہ پیوستہ کے بیخوف و خطر گلی کوچہ پھر اکر مسلمانوں کے جائے جلوس پر ہنود لائے،مسلمانوں نے سوائے تواضع پان،پھول اور ہار،الائچی وغیرہ ان کے آنے کا شکریہ بفخریہ ادا کرکے شیرینی کی تھالی پیش کی اس عمل سے کس فریق کی عورت نکاح سے باہر ہوئی اور کون مبتلائے کفر ہوا اور کون مرتکب گناہ کبیرہ ہوا اور ہر فریق کی توبہ کی صورت کیا ہے؟
الجواب:
وہ جنہوں نے برہمن سے قشقہ کھنچوایا وہ جنہوں نے ہنود کے ساتھ وہ جے بولی کافر ہوگئی،ان کی عورتیں ان کے نکاح سے نکل گئیں اور وہ کہ گشت میں شریك ہوئے اگر کافر نہ ہوئے تو قریب بکفر ہیں،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع