دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

نماز سنت و جنازہ اور التحیات ودرود سب کا حکم کلام اﷲ شریف میں صراحۃً موجود مگر:

" وَ مَنۡ لَّمْ یَجْعَلِ اللہُ لَہٗ نُوۡرًا فَمَا لَہٗ مِنۡ نُّوۡرٍ ﴿۴۰﴾٪ "[1]۔

جسے اﷲنے نورنہ دیا اس کے لئے کہیں نور نہیں۔

پہلے یہ منکر بتائے کہ پانچ نمازوں کا ثبوت کلام اﷲشریف میں کہاں ہے،اور صبح کی دورکعتیں،مغرب کی تین رکعتیں،باقی کی چار چار،ان کا ذکر کلام اﷲ شریف میں کہاں ہے،اور نمازوں کی ترتیب کہ پہلے قیام اور اس میں قرأت پھر رکوع پھر سجود پھر قعود قرآن مجید میں کہاں ہے،وقتوں کی ابتداء وانتہا کہ فجر کا وقت طلوع صبح سے شروع ہوکر طلوع شمس پر ختم ہوتا ہے،اور ظہر کا زوال شمس سے سایہ اصلی کے سوا ایك مثل یا دو مثل سایہ ہونے تك اس کا ذکر قرآن مجید میں کہاں ہے،وضو کی ناقض یہ یہ چیزیں ہیں اور غسل کی یہ یہ،اور نماز ان چیزوں سے فاسد ہوتی ہے ان کی تفصیل قرآن مجید میں کہاں ہے۔جب وہ ان سوالوں سے عاجز ہوگا اور اپنے کفر وجہل کا اقرار کرکے تائب ہوگا اس وقت ہم اسے بتادیں گے جن چیزوں کا وہ منکر ہے وہ سب قرآن مجید سے ثابت ہے اور ساتھ یہ بتائے کہ اس نے اس قرآن موجود کوبے کم وبیش قرآن منزل من اﷲ کیونکر مانا،کیااﷲخود اسکے ہاتھ میں دے گیا،اور جب یہ نہیں تو دلیل دے اور سمجھ رکھے کہ اس دلیل سے جو کچھ ثابت ہوگاسب ماننا پڑے گا ورنہ قرآن بھی ہاتھ سے کھوئے گا،کھویا تو ہے ہی جھوٹے زبانی اقرار سے بھی ہاتھ دھوئے گا"اِنَّ اللہَ لَا یَہۡدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیۡنَ ﴿۶"[2] (بیشك اﷲ فاسقوں کو راہ نہیں دیتا۔ت)یہ مسائل جن کا ثبوت ہم نے قرآن عظیم سے دینا اس کے ذمہ لازم کیا ہے اس طرح لکھے جس طرح ہم مسلمانوں میں ہے،اسکے نزدیك اگر اور طور پر ہوں تو جس طرح اس کے اعتقاد میں ہیں نماز میں کیاکیا فرائض ہیں،ان کی ترتیب اور پڑھنے کی ترکیب کیاہے،وضووغسل کی ناقض کیا کیا ہیں،ہروقت کی نماز میں کَے رکعتیں ہیں،کس کس چیز سے فاسد ہوتی ہے۔واﷲ تعالٰی ا علم۔

مسئلہ۶۵:                                شبہہ پیش کردہ بعض اہل علم                       ۲۵ربیع الآخر شریف ۱۳۳۵ھ

بلاشبہہ اشرف علی تھانوی اپنی عبارت خفض الایمان میں حق کا معاند ہے،مگر تکفیر میں یہ شبہہ ہے کہ وہ علوم غیبیہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کاانکار نہیں کرتا بلکہ اطلاق لفظ عالم الغیب کا تیسری شق جو مصحح ثبوت علوم کثیرہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہے اس نے دھوکا دینے کے لئے قصدًا


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۴/ ۴۰

[2] القرآن الکریم ۶۳/ ۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن