دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

فِیۡ حَدِیۡثٍ غَیۡرِہٖۤ ۫ۖ اِنَّکُمْ اِذًا مِّثْلُہُمْ ؕ اِنَّ اللہَ جَامِعُ الْمُنٰفِقِیۡنَ وَالْکٰفِرِیۡنَ فِیۡ جَہنَّمَ جَمِیۡعَۨا ﴿۱۴۰﴾ۙ"[1]

بات میں نہ پڑیں اگر تم ان کے پاس بیٹھے تو تم بھی انہیں کی مثل ہو بیشك اﷲ کافروں اور منافقوں سب کا جہنم میں ایك ساتھ اکٹھا کرے گا۔

اس شخص کے پیچھے نماز ہر گز جائز نہیں اور وہ سخت اشد کبیرہ کا مرتکب ہے بلکہ اس کا ایمان ہی ٹھیك نہیں،جیسا کہ قرآن عظیم صاف ارشادفرماچکا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۶۴:                                ازککرالہ پرگنہ اوسیت ضلع بدایوں مرسلہ محمد یسین خاں خطیب      ۱۱ذیقعدہ ۱۳۳۵ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك مولوی بنگالی نے کہا کہ جو کوئی نماز سنت پڑھے وہ مشرك ہے،اور التحیات اور درود شریف نمازمیں پڑھنے کی کہیں سند نہیں،اور اگر سند ہوتو قرآن شریف سے ثابت کرو اور نماز جنازہ کی بھی نہیں پڑھنی چاہئے اس کی بھی قرآن شریف سے سند نہیں اور حدیث کا کچھ اعتبار نہیں ازراہ عنایت جواب سے زودتر سرفراز فرمائیے۔

الجواب:

جو شخص حدیث کا منکر ہے وہ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا منکر ہے اور جو نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا منکر ہے وہ قرآن مجید کا منکر ہے اور جو قرآن مجید کا منکر ہے اﷲ واحد قہار کا منکر ہے اور جو اﷲ کا منکر ہے صریح مرتد کافر ہے اور جو مرتدکافر ہے اسے اسلامی مسائل میں دخل دینے کا کیاحق۔ اﷲ عزوجل فرماتا ہے:

"وَمَاۤ اٰتٰىکُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوۡہُ ۚ وَمَا نَہٰىکُمْ عَنْہُ فَانۡتَہُوۡا ۚ"[2]

رسول جو کچھ تمہیں دیں وہ لو اور جس سے منع فرمائیں بازرہو۔

اور فرماتا ہے:

فَلَا وَرَبِّکَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ حَتّٰی یُحَکِّمُوۡکَ فِیۡمَا شَجَرَ بَیۡنَہُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوۡا فِیۡۤ اَنفُسِہِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیۡتَ وَیُسَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا ﴿۶۵﴾[3]

اے نبی!تیرے رب کی قسم وہ مسلمان نہ ہوں گے جب تك تجھے ہر اخلاقی بات میں حاکم نہ بنائیں پھر اپنے دلوں میں تیرے فیصلہ سے کچھ تنگی نہ پائیں اور اچھی طرح دل سے مان لیں۔

 

 



[1] القرآن الکریم ۴/ ۱۳۸تا۱۴۰

[2] القرآن الکریم ۵۹/ ۷

[3] القرآن الکریم ۴/ ۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن