30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مہر کا مطالبہ کرسکتی ہیں،ان عورتوں کو اختیار ہے کہ عدت کے بعد جس مسلمان سے چاہیں نکاح کرلیں،واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ۶۳: ازہوؤل ضلع گورگانوہ مرسلہ عبداﷲ شاہ
معظم ومکرم قدوۃ الفضلاء فضلانا مولانا اولانا________جناب مولانا مولوی احمد رضاخاں صاحب
دام فیوضہ بعد سلام مسنون،کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك مولوی بنام زید اور چند مسلمان امی اس کے ہمراہ ایك پادری مذہب عیسوی کے مکان پر نشست برخاست ایك وقت معین پر پادری صاحب کے مکان پر ہوا کرتی ہے،بروقت نشست پادری صاحب کے یہاں کے خوردونوش میں شریك ہوتے ہیں یعنی پان و چائے وغیرہ خاص پادری صاحب کے مکان کا بناہوا کھاتے پیتے ہیں اور گفتگو وغیرہ میں یہاں تك نوبت ہوتی ہے کہ جناب سرورکائنات محمد صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کی شان میں لفظ بے ادبانہ وہ پادری کہتا ہے،یہاں تك کہ حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا کی شان میں افك وبہتان تك نوبت پہنچتی ہے اور حضرت زینب و زید کی شان میں لفظ گستاخانہ کرتا ہے،اب دوسرے مسلمان اس مولوی سے کہتے ہیں کہ پادری کے یہاں کا اکل وشرب اچھا نہیں،تو وہ یہ جواب دیتا ہے کہ کچھ حرج نہیں اور ہمارے ایمان میں کوئی فرق اور خلل نہیں آتا ہے،اگر فرق آتا ہو ہم کو قرآن وحدیث سے ثبوت دو،جناب مفتی صاحب یہ امر طلب ہے آیا اس مولوی کے ایمان میں خلل وفرق آیا یانہ،اور اس مولوی کے پیچھے اقتدا جائزہے یانہ اور کوئی گناہ ہے یانہ اور گناہ کیسا ہے،صغیرہ یا کبیرہ؟بینواتوجروا؟
الجواب:
اس نام کے مولوی کے ایمان میں اگر فرق نہ ہوتا تو وہ ایسے جلسوں میں شریك نہ ہوسکتا جن میں اﷲ ورسول کے ساتھ استہزاوطعن کئے جاتے ہیں وہ ثبوت مانگتا ہے اسے اگر ایمان احکام کی خبر ہوتی تو جانتا کہ قر آن عظیم اس صورت میں اس کے مثل نصارٰی ہونے کافتوٰی دے رہا ہے۔
|
قال اﷲ تعالٰی "بَشِّرِ الْمُنٰفِقِیۡنَ بِاَنَّ لَہُمْ عَذَابًا اَلِیۡمَۨا ﴿۱۳۸﴾ۙ الَّذِیۡنَ یَتَّخِذُوۡنَ الْکٰفِرِیۡنَ اَوْلِیَآءَ مِنۡ دُوۡنِ الْمُؤْمِنِیۡنَ ؕ اَیَبْتَغُوۡنَ عِنۡدَہُمُ الْعِزَّۃَ فَاِنَّ الۡعِزَّۃَ لِلہِ جَمِیۡعًا ﴿۱۳۹﴾ؕ وَقَدْ نَزَّلَ عَلَیۡکُمْ فِی الْکِتٰبِ اَنْ اِذَا سَمِعْتُمْ اٰیٰتِ اللہِ یُکۡفَرُ بِہَا وَیُسْتَہۡزَاُ بِہَا فَلَا تَقْعُدُوۡا مَعَہُمْ حَتّٰی یَخُوْضُوۡا |
خوشخبری دو منافقوں کو کہ ان کے لئے درد ناك عذاب ہے،وہ جو کافروں کے دوست بناتے ہیں مسلمانوں کے سواکیا ان کے پاس عزت ڈھونڈھتے ہیں،عزت تو ساری اﷲ کے لئے اور بیشك وہ تم پرکتاب میں حکم اتارچکا ہے کہ جب تم اﷲ کی آیتوں کو سنوکہ ان کے ساتھ کفر کیا جاتا ہے اور ان کی ہنسی بنائی جاتی ہے تو ان کے پاس نہ بیٹھو جب تك وہ اور |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع