دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

درمختار:

الکافربسب نبی الانبیاء لاتقبل توبتہ مطلقا ومن شك فی عذابہ وکفرہ کفر[1]۔

یعنی کسی نبی کی توہین کرنا ایسا کفر ہے جس پر کسی طرح معافی نہ دیں گے اور جو اس کے کافر ومستحق عذاب ہونے میں شك کرے خود کافر ہے۔

کتاب الخراج سیدنا امام ابویوسف رضی اﷲ تعالٰی عنہ ص۱۹۷:

قال ابویوسف وایمارجل مسلم سب رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم او کذبہ او عابہ تنقصہ فقد کفر باﷲ تعالٰی وبانت زوجتہ[2]۔

یعنی جو شخص کلمہ گو ہو کر حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کو برا کہے یا تکذیب کرے یا کوئی عیب لگائے یا شان گھٹائے وہ بلاشبہہ کافر ہوگیا اور اس کی عورت نکاح سے نکل گئی۔

بالجملہ اشخاص مذکورین کے کفر وارتداد میں اصلًا شك نہیں،دربارہ اسلام ورفع دیگر احکام ان کی توبہ اگرسچے دل سے ہو ضرور مقبول ہے،ہاں اس میں اختلاف ہے کہ سلطان اسلام انہیں بعد توبہ و اسلام صرف تعزیر دے یا اب بھی سزائے موت دے وہ جو بزازیہ اور اس کے بعد کی بہت کتب معتمدہ میں ہے کہ اس کی توبہ مقبول نہیں اس کے یہی معنی ہیں اور اس کی بحث یہاں بیکار ہے،کہاں سلطان اسلام اور کہاں سزائے موت کے احکام،صدہا خبیث،اخبث،ملعون،انجس ہیں کہ کلمہ گو بلکہ اعلٰی درجہ کے مسلمان مفتی واعظ مدرس شیخ بن کر اﷲ ورسول کے جناب میں منہ بھر کر ملعونات بکتے،لکھتے،چھاپتے ہیں اوران سے کوئی تو کہنے والانہیں اور اگر انہیں تو کہئے تونہ صرف ان کے بلکہ بڑے بڑے مہذب بننے والے مسلمانوں کے نزدیك یہ بے تہذیبی وتشدد ہو،

فانظر الٰی آثار مقت اﷲ الغیور کیف انقلبت وانعکست الامور ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العظیم،

" وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪   "[3]

واﷲ تعالٰی اعلم۔

تو دیکھو اﷲ غیور کے عذاب کے آثار کی طرف دل کیسے بدل جاتے ہیں اور امور کیسے الٹ ہوجاتے ہیں ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم،اور اب جان جائیں گے ظالم کہ کس کروٹ پلٹا کھائیں گے واﷲتعالٰی اعلم۔

 



[1] درمختار شرح تنویر الابصار باب المرتدین مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۶

[2] کتاب الخراج فصل فی الحکم فی المرتد عن الاسلام مطبع بولاق مصر۹۸۔۱۹۷

[3] القرآن الکریم ۲۶/ ۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن