30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لہ تنجیہ کالزندیق ومن شك فی عذابہ وکفرہ فقد کفر[1]۔ |
کی حالت میں تو اس کی توبہ پر بھی دنیا میں اسے معافی نہ دیں گے جیسے دہرئیے بے دین کی توبہ نہ سنی جائیگی،اور جو شخص اس گستاخی کرنے والے کے کفر میں شك لائے گا وہ بھی کافر ہوجائے گا۔ |
ذخیرۃ القبٰی علامہ اخی یوسف ص۲۴۰:
|
قد اجمعت الامۃ علی ان الاستخفاف بنبینا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وبای نبی کان علیھم الصلٰوۃ و السلام کفر سواء فعلہ علی ذٰلك مستحلاام فعلہ معتقد الحرمۃ ولیس بین العلماء خلاف فی ذٰلك ومن شك فی کفرہ وعذابہ کفر[2]۔ |
یعنی بیشك تمام امت مرحومہ کا اجماع ہے کہ حضورانورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم خواہ کسی نبی کی تنقیص شان کرنے والا کافر ہے،خواہ اسے حلال جان کر اس کا مرتکب ہوا ہو یا حرام جان کر،بہر حال جمیع علماء کے نزدیك کافر ہے اور جو اس کے کفر میں شك کرے وہ بھی کافر۔ |
ایضًاصفحہ۲۴۲:
|
لایغسل ولایصلی علیہ ولایکفن اما اذا تاب وتبرأ عن الارتداد ودخل فی دین الاسلام ثم مات غسل وکفن وصلی علیہ ودفن فی مقابر المسلمین[3]۔ |
یعنی وہ گستاخی کرنے والا جب مرجائے تو نہ اسے غسل دیں نہ کفن دیں نہ اس پر نماز پڑھیں،ہاں اگر توبہ کرے اور اپنے اس کفر سے برأت کرے اور دین اسلام میں داخل ہو اس کے بعد مرجائے تو غسل،کفن،نماز،مقابر مسلمین میں دفن سب کچھ ہوگا۔ |
تنویر الابصار شیخ الاسلام ابوعبداﷲ محمدبن عبداﷲ غزی:
|
کل مسلم ارتد فتوبتہ مقبولۃ الاالکافر بسب نبی [4]الخ۔ |
یعنی ہرمرتد کی توبہ قبول ہے مگر کسی نبی کی شان میں گستاخی کرنے والا ایسا کافر ہے کہ دنیا میں سزا سے بچانے کے لئے اس کی توبہ بھی قبول نہیں۔ |
[1] مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر باب الجزیہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۶۷۰
[2] ذخیرۃ العقبٰی فی شرح صدر الشریعۃ العظمی کتاب الجہاد باب الجزیہ مطبع نولکشور کانپور ۲/ ۳۱۹
[3] ذخیرۃ العقبٰی فی شرح صدر الشریعۃ العظمی کتاب الجہاد باب الجزیہ مطبع نولکشور کانپور ۳/ ۳۲۱
[4] درمختار شرح تنویر الابصار باب المرتدین مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع