30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الشھودالعدول بل لان انکارہ توبۃ ورجوع فتثبت الاحکام التی للمرتد لوتاب من حبط الاعمال وبینونۃ الزوجۃ وقولہ لایتعرض لہ انما ھوفی مرتد تقبل توبتہ فی الدنیالاالردۃ بسب النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم[1]اھ الاولٰی تنکیرالنبی کما عبربہ فیما سبق اھ [2]ملخصًا غمزالعیون۔ |
وہ تو کتے کی طرح کسی گڑھے میں پھینك دیاجائے مرتد کا کفر اصلی کافر کے کفر سے بدتر ہے اور اگر کسی مسلمان پر گواہان عادل شہادت دیں کہ یہ فلاں قول یا فعل کے سبب مرتد ہوگیا اور وہ اس سے انکار کرتا ہو تواس سے تعرض نہ کریں گے نہ اس لئے کہ گواہانِ عادل کو جھوٹا ٹھہرایا بلکہ اس لئے کہ اس کا مکرنا اس کفر سے توبہ ورجوع سمجھیں گے ولہذا گواہان عادل کی گواہی اور اس کے انکار سے یہ نتیجہ پیدا ہوگا کہ وہ شخص مرتد ہوگیا تھا،اور اب توبہ کرلی تو مرتد تائب کے احکام اس پر جاری کرینگے کہ اس کے تمام اعمال حبط ہوگئے اور جورونکاح سے باہر،اور یہ قول کہ اس سے تعرض نہ کیا جائے اس مرتد سے متعلق ہے جس کی توبہ دنیا میں قبول ہے،نہ وہ مرتد جو نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرے کہ یہ وہ کفر ہے جس کی سزایہ ہے کہ دنیا میں بعد توبہ بھی معافی نہیں،یونہی کسی نبی کی شان میں گستاخی علیہم الصلوٰۃ والسلام،اولٰی یہ تھا کہ لفظ نبی کو نکرہ ذکر کرتے جیساکہ گزشتہ عبارت میں تعبیر کیا ہے اھ ملخصًا غمز العیون۔(ت) |
فتاوٰی خیریہ علامہ خیرالدین رملی استاذ صاحب درمختار جلد اول ص۹۵:
|
من سب رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فانہ مرتد وحکمہ حکم المرتدین ویفعل بہ مایفعل بالمرتدین ولاتوبۃ لہ اصلا واجمع العلماء انہ کافر ومن شك فی کفرہ کفر[3]اھ ملتقطا۔ |
جو نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی شان کریم میں گستاخی کرے وہ مرتد ہے اس کا وہی حکم ہے جو مرتدوں کا ہے اس سے وہی برتاؤ کیا جائے گا جو مرتدوں سے کرنے کا حکم ہے اور اسے دنیا میں کسی طرح معافی نہ دیں گے اور باجماع تمام علمائے امت وہ کافر ہے اور جو اس کے کفر میں شك کرے وہ بھی کافر۔ |
مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر جلد اول ص۶۱۸:
|
اذاسبہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اوواحدا من الانبیاء مسلم ولو سکران فلاتوبۃ |
یعنی جو مسلمان کہلا کر حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یا کسی نبی کی شان میں گستاخی کرے اگرچہ نشہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع